?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین وقت کا کھانا دے رہے ہیں، مخالفین تنقید اس بات پر کرتے ہیں کہ وزیراعلی کام کیوں کر رہی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورننس کے اعتبار سے بدترین نظام گجرات کا ہے، گجرات کے لوگ حکمران بھی رہے لیکن اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ جب مجھ پر تنقید ہوتی ہے تو حیرانگی ہوتی ہے، مجھ پر تنقید کرنے والے سن میں تیری بے بسی سمجھتی ہوں، ان کو باتیں کرنا اور گالیاں دینا آتی ہیں کام کرنا نہیں آتا، تنقید کرنا آسان، کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں، امدادی ٹیموں نے سیلاب متاثرین کی قیمتی جانوں کو بچایا، متاثرین کے مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا، سیلاب کے بعد ابھی تک پنجاب میں کوئی وباء نہیں پھوٹی، الحمد للہ۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جو کہتے ہیں سی ایم کیوں باہر نکلتی ہیں، جب سی ایم میدان میں ہوتا ہے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے، سی ایم لیڈ کرتا ہے اوراس کے پیچھے ٹیم کام کرتی ہے، باقی صوبے ایسے ہیں کسی کا نام نہیں لینا چاہتی وہاں سی ایم اور نہ سسٹم کام کرتا ہے۔
مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ جب ان کا وزیراعظم تھا تو شیشے والی عینک لگا کر فضائی دورہ کرتا تھا، ان کا وزیراعظم کہتا تھا اوہو، اوہو بڑا سیلاب آگیا، سیلاب آنے کے 15 دن بعد ہوش آیا اور پھر فوٹوسیشن کروائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ہے، اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی تیاریاں
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ نے لبنان
ستمبر
ہولوکاسٹ سے غزہ تک کا تسلسل اور کیا اسرائیل کا حباب پھٹنے والا ہے؟
?️ 15 ستمبر 2025ہولوکاسٹ سے غزہ تک کا تسلسل اور کیا اسرائیل کا حباب پھٹنے
ستمبر
یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو ملنے والی مالی امداد
?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی میگزین کے مطابق افریقی اور ایشیائی ممالک کو دی جانے
دسمبر
داعش کے نائب سرغنہ کی ہلاکت؛عراقی وزیر اعظم کا اعلان
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا
مارچ
فرانس میں پانی کی قلت سے اندرونی تنازعات کا خطرہ
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں بہت سے لوگ حال ہی میں بجلی کو محفوظ
اپریل
ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ہی بار ہوں، وزیر داخلہ
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
مارچ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کے ماہر قرار
?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم
دسمبر
افغانستان میں سیاسی ہلچل، آرمی چیف، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو تبدیل کردیا گیا
?️ 20 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کے حملوں اور امریکا کی سازش
جون