?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو فوری گرفتار کرنے سے روک دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے جب کہ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر گوجرانولہ کے خصوصی احکامات پر ٹریفک قوانین کے نفاذ اور کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوا۔
نوشہرہ ورکاں کے مختلف مقامات اور مرکزی چوک پر ٹریفک وارڈنز نے ناکے لگا کر کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر ہیلمٹ سواروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
ذرائع کے مطابق بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیونگ پر درجنوں موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا گیا جب کہ متعدد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر گوجرانولہ کے خصوصی احکامات پر ٹریفک قوانین کے نفاذ اور کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوا۔
وارڈنز نے واضح کیا ہے کہ کم عمر ڈرائیونگ نہ صرف خلافِ قانون ہے بلکہ والدین کی غفلت بھی حادثات کی بڑی وجہ بنتی ہے، کارروائی کے بعد تھانہ نوشہرہ ورکاں کے باہر والدین اور عوام کا ہجوم دیکھنے میں آیا، جہاں شہری اپنے کم عمر ڈرائیور بچوں اور موٹر سائیکلیں چھڑوانے کے لیے پولیس سے درخواستیں کرتے رہے۔
ٹریفک وارڈنز کے مطابق یہ مہم شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہے اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ کم عمر بچوں کو ہرگز موٹر سائیکل نہ دیں خلاف ورزی کی صورت میں کم عمر ڈرائیوروں کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مجھے اردوان ماڈل جیسی پالیسی نظر آرہی ہے
?️ 3 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ
اکتوبر
غزہ کے نگہبان یحییٰ سنوار کون ہیں؟
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: یحییٰ سنوار کو غزہ کے اندر حماس کے سیاسی بیورو
اگست
شام میں ترکی کی دو ستونوں پر مشتمل سیکورٹی پالیسی
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ
جنوری
ٹرمپ کے لالچ کا جواب
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: رائٹرز کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں
اپریل
پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک برباد ہو جائے گا: فواد چوہدری
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر
دسمبر
تل ابیب اور دمشق کے درمیان طاقت کا توازن،تعلقات کو معمول پر لانے سے لے کر تقسیم تک
?️ 24 جولائی 2025تل ابیب اور دمشق کے درمیان طاقت کا توازن،تعلقات کو معمول پر
جولائی
غزہ جنگ بندی سے اسرائیلی معاشرے کی تباہی
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ جنگ بندی کی منظوری کے
جنوری
آف شور کمپنی کے الیکٹرک شیئرز کی بالواسطہ خریدار بن گئی
?️ 21 اکتوبر 2022کراچی 🙁سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر جاری ہونے
اکتوبر