🗓️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے 60 صفحات کے اخباری اشتہار کے خلاف درخواست پر ڈی جی پی آر اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچڑ کی درخواست پر سماعت کی۔
اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 26 فروری کو سرکاری خزانے سے تمام اخبارات میں مریم نواز کا 60 صفحات کا اشتہار جاری ہوا۔
درخواست گزار نے استدعا کی مریم نواز کی 60 صفحات پر مشتمل اخباری اشتہار کو غیر قانونی قرار دیا جائے، مریم نواز کی سرکاری پیسے سے تشہیر کو روکا جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اشتہاری مہم کی مد میں خرچ کی گئی رقم وصول کی جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر ڈی جی پی آر اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تشہیر کے لیے اخبارات میں بڑے پیمانے پر اشتہارات دیے تھے جبکہ ایک قومی روزنامے نے 60 صفحات پر مشتمل ضمیمہ بھی شائع کیا تھا۔
اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 26 فروری کو سرکاری خزانے سے تمام اخبارات میں مریم نواز کا 60 صفحات کا اشتہار جاری ہوا۔
اخبارات کی جانب سے پورے صفحے پر مشتمل حکومتی اشتہار شائع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اخبارات کی انتظامیہ اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخبارات میں تشہیری مہم پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی نظر میں یوکرینی صدر کی حیثیت
🗓️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا
فروری
پی پی پی کی تین نسلوں کی جدوجہد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سب سے زیادہ قابل فخر ہے، بلاول بھٹو
🗓️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو
فروری
پاکستان میں غیرقانونی طور رہائش پذیر افراد کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم
🗓️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
محمود عباس نے سعودی عرب کا دورہ کیوں ترک کیا؟
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شمالی
اگست
اگر میں صدر ہوتا تو ایک ہفتے کے اندر ایران سے راضی ہوجاتا: ٹرمپ
🗓️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو واشنگٹن ٹاؤن شپ،
اپریل
پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دائر مقدمات عدالت میں چیلنج
🗓️ 2 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کے ساتھ پیش آئے
مئی
مسلم ممالک اسرائیل کو عدالت میں پیش کریں: ملیشیا
🗓️ 1 مئی 2024سچ خبریں: ملیشیا کے وزیر اعظم نے منگل کو کہا کہ اسرائیل کو
مئی
کراچی میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے
🗓️ 15 جون 2021کراچی(سچ خبریں) الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران
جون