لاہور میں بدترین فضائی آلودگی پر پنجاب حکومت کا بھارت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال کے باعث وزارت خارجہ کے ذریعے پڑوسی ملک بھارت سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں کو بھارت سے آنے والی اسموگ سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم ایک ہفتے تک ہوائیں لاہور کی طرف چلتی رہیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ امرتسر اور چندی گڑھ سے آنے والی مشرقی ہواؤں کے باعث دو روز سے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار کا نمبر بھی عبور کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آرہا ہے جب کہ بھارت سے آنے والی ہوا سے شہر کی فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی اور ایئرکوالٹی انڈیکس مسلسل ایک ہزار کا ہندسہ عبو کررہا ہے۔

صوبائی کابینہ میں ماحولیات کا قلمدان سنبھالنے والی مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس معاملے پر نئی دہلی کے ساتھ بات کرے گا جس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے آج دفتر خارجہ کو باضابطہ طور پر خط لکھا جائے گا۔

چند روز قبل، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیوالی کی ایک تقریب میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

مریم نواز کی جانب سے بھارت سے سفارت کاری کی کوششوں پر تنقید کرنے والے عناصر سے متعلق سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہواؤں کا رخ تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور سرحد پار اسموگ کے مسئلے سے صرف بات چیت کے ذریعے ہی نمٹا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف شکاگو کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے غیر محفوظ قرار دی گئی آلودگی لاہور کے رہائشیوں کی متوقع عمر کو اوسطا ساڑھے 7 سال تک کم کررہی ہے۔

یونیسیف کے مطابق، جنوبی ایشیا میں تقریبا 60 کروڑ بچے فضائی آلودگی کی بدترین سطح کا سامنا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے رواں ہفتے لاہور میں پرائمری اسکول بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد بچوں کو فضائی آلودگی کے اثرات سے بچانا ہے جو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے محفوظ تصور کی جانے والی سطح سے زیادہ ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں نسل کشی کے لیے اسرائیل کے منصوبے بے نقاب 

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:ٹائمز کی تحقیقات اور دستیاب تصاویر اور دستاویزات سے یہ بات

عالمی یوم قدس، بیت المقدس کا تحفظ اور عالمی استکبار کے خلاف مظلوموں کی متحد آواز

?️ 6 مئی 2021(سچ خبریں) جو پتھروں میں بھی کھلتے ہیں وہ گلاب ہیں ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو

آصف زرداری کا کیس دوبارہ کھل سکتا ہے:فواد چوہدری

?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے

حماس کا مسجدالاقصی میں صہیونی پرچم مارچ پر شدید انتباہ

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی آبادکاروں کی جانب سے

کہانی اور اداکاری پر بات کریں، فضول موضوعات سے گریز کریں، وجاہت رؤف

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: فلم ساز وجاہت رؤف نے ڈراما ریویو شوز کے انداز

یہ تاثر درست نہیں کہ عدالتیں اداروں کے دباؤ میں کام کر رہی ہیں

?️ 20 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس

چین نے نیا ریلے سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا

?️ 8 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے حال ہی میں خلائی مشن شِن زھو- 12

سید حسن نصراللہ کی شہادت

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے