?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اتوار کو کہا ہے کہ پاکستان یکم جنوری سے اضافی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بین الاقوامی منڈیوں میں بیچنا شروع کر دے گا۔
علی پرویز ملک کا یہ بیان لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران آیا، جب کہ چند ماہ قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ پاکستان اضافی ایل این جی کارگوز بیچنے کے طریقے تلاش کر رہا تھا، کیوں کہ گیس کی فراہمی میں زیادتی کے باعث مقامی پیدا کنندگان کو سالانہ لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا ہو رہا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہمارے دوست قطر اور اطالوی توانائی کمپنی اینی سے گیس درآمد کر رہا تھا، لیکن، اس درآمد شدہ گیس کی فراہمی میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ میں ملک میں توانائی کی پیداوار کے لیے اس ایندھن کا استعمال کم ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نتیجتاً، ہمیں اسے گھریلو صارفین کو فراہم کرنے پر مجبور ہونا پڑا، جس کے نتیجے میں گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ بڑھ رہا تھا، اس سے 19-2018 سے اب تک پاکستان کو تقریباً ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے ہم یہ اضافی ایندھن بین الاقوامی منڈیوں میں بیچیں گے اور اپنے بوجھ کو کم کریں گے، جب کہ اس کے باعث ہونے والے نقصانات کو محدود کریں گے۔
مزید برآں، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے ریاستی ملکیتی اداروں کو مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کرنے اور منافع کمانے کا موقع دے گا۔
گزشتہ ماہ یہ رپورٹ آئی تھی کہ پاکستان نے اینی کے ساتھ اپنے طویل مدتی معاہدے کے تحت ایل این جی کے 21 کارگوز منسوخ کرنے کا معاہدہ کیا تھا، جو اضافی درآمدات کو کم کرنے کے منصوبے کا حصہ تھا، جو اس کی گیس نیٹ ورک کو متاثر کر رہی تھیں۔
اس دوران ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ گیس کی سپلائی کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے، جس میں کچھ کارگوز کی موخر ادائیگی یا موجودہ معاہدے کی شرائط کے تحت انہیں دوبارہ بیچنے کے آپشنز شامل ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاری
پریس کانفرنس کے دوران علی پرویز ملک نے پیٹرولیم کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے متوقع سرمایہ کاری کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ترکی کے وزیر توانائی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کر کے گئے تھے اور 20 سال بعد ترک پیٹرولیم، پاکستانی کمپنیوں کے تعاون سے آن شور اور آف شور تلاش کے کاموں میں حصہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ ترک پیٹرولیم اسلام آباد میں اپنا دفتر بھی کھولے گی، جہاں 10 سے 15 ترک شہری کام کریں گے، پاکستانیوں کو بھی وہاں روزگار ملے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم درآمدی تیل اور گیس پر انحصار کم کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جارج بش الیکشن میں آنے کے امیدوار
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ترجمان نے اعلان
ستمبر
ٹرمپ کا دورۂ چین کیسا رہا؟ مغربی میڈیا کی نظر میں
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:مغربی میڈیا اور سیاسی شخصیات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
مئی
یوم نکبہ/ فلسطین کی تاریخ کے تباہ کن دن کیا ہوا؟
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:یوم نکبہ (15 مئی 1948) جس کی 75ویں برسی کے ایام
مئی
غزہ میں نسل کشی کے لیے اسرائیل کے منصوبے بے نقاب
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:ٹائمز کی تحقیقات اور دستیاب تصاویر اور دستاویزات سے یہ بات
دسمبر
کیا غزہ جنگ ایران نے شروع کی ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے غزہ کا بحران ایجاد کرنے میں
اکتوبر
کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے رفح میں صیہونی
مئی
قطر میں ایک بار پھر افغان امن عمل مذاکرات شروع ہوگئے
?️ 19 جولائی 2021دوحہ (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے
جولائی
ترکی کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے صہیونیوں کی درخواست مسترد
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اتوار کی رات انکشاف کیا کہ ترکی نے
اگست