لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

فضائی آلودگی: لاہور ہائیکورٹ کا ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن کا عندیہ

🗓️

لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں آج اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 443 ریکارڈ کیا گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہری کورونا ایس او پیز کو فالو کریں ، فضائی آلودگی سےگلے،آنکھ ،سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ، جس کے باعث لاہور کو دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔ماحولیاتی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ لاہور کا آج اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 443ہے ، آج لاہور میں سب سے زیادہ ٹاون شپ متاثر ہے ، جسکا ائیر کوالٹی انڈیکس 524 ہے۔

اسی طرح ڈیفینس 520 کا ائیر کوالٹی انڈیکس جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف کا 519 ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہری کورونا ایس او پیز کو فالو کریں ، فضائی آلودگی سےگلے،آنکھ ،سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ سانس کے مریض احتیاط کریں، شہری ماسک اور گلاسز کا استعمال کریں۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ اسموگ سے آنکھوں میں جلن، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہوسکتی ہیں۔سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا لاہورمیں اسموگ کی صورتحال محفوظ حد سے تجاوز کرگئی، اسپتالوں کو فوری طور پر اسموگ کاؤنٹر متحرک کرنے کی ہدایات دے دی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ہم یوکرین پر قبضہ نہیں چاہتے:پوٹن

🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ

نوشکی اور پنگجور میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے دو بڑے حملوں کو ناکام بنایا

🗓️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس

صیہونی فوج کے ہاتھوں 41 فلسطینی گرفتار

🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی فورسز نے النقب میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے

کورونا: مزید 102 افراد جان کی بازی ہار گئے

🗓️ 21 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے، گذشتہ

سعودی عرب کی صیہونی مخالف کاروائی

🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ والہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب

ٹویٹر کے ہفتے بھر کے عدم استحکام کا خاتمہ

🗓️ 5 نومبر 2022سچ خبریںٹویٹر سوشل نیٹ ورک نئے مالک ایلون مسک کے انتظامی دور

جولانی کو دمشق کے جنوب میں داخل ہونے کا حق نہیں: اسرائیل

🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی خبروں اور تجزیاتی سائٹ داور کی رپورٹ

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا دوغلہ پن

🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: سوئیڈن کی سیاسی ماہر اور انسانی حقوق کی محافظ، ہیلن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے