🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں قومی شاہراہ کی بندش پر اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو خط ارسال کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صورتحال پر چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں قومی شاہراہ کی مسلسل 6 روزہ بندش سے مقامی تجارتی، انڈسٹری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سامان کی ترسیل میں تاخیر اور کنٹینرز کے بڑھتے ہوئے بیک لاگ کے باعث بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔
او آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ اس وقت سکھر کے قریب 3500 سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جن میں برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیا اور اہم صنعتی خام مال موجود ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سامان کی نقل و حرکت میں مکمل تعطل پہلے ہی مارکیٹ کی سپلائی متاثر کر رہا ہے، اور اب رسدکو خطرہ اور اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق قومی شاہراہ کی بندش سپلائی چین کو متاثر کررہی ہے، کراچی پورٹ پر خام مال کے پھنسنے کی وجہ سے ملک بھر کی صنعتوں کو بند ہونے کے خطرات کا سامنا ہے۔
او آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز ڈیلیوری ڈیڈ لائنز پوری نہ ہونے کے باعث اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کاعتماد کھو رہے ہیں جو مستقبل کے تجارتی معاہدوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتاہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال ملک میں صنعتی بندش، روزگار کے خاتمے اور طویل المدتی معاشی بحالی میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہے اور پاکستان کی تجارتی مرکز کے طورپر ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
او آئی سی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کی متعلقہ انتظامیہ اور حکومتِ پاکستان سنگین صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھاکر اشیا کی ترسیل بحال کریں۔
او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بلا تعطل تجارت مقامی تجارت کے فروغ اور برآمدی مسابقت اور معاشی استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
فرانسیسی عوام کی اکثریت امریکہ کو اپنا اتحادی نہیں سمجھتی
🗓️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فرانسیسی ادارے Elabe کے کی جانب سے کیے جانے والے
مارچ
وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کے خط کا جواب قرآنی آیات سے دیا
🗓️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قرآن میں ہے جس نے ایک انسان کی
ستمبر
کینین پیتھالوجسٹ نے ارشد شریف پر موت سے قبل تشدد کا دعویٰ مسترد کردیا
🗓️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا کے ایک کنسلٹنٹ پیتھالوجسٹ نے پاکستانی صحافی ارشد
نومبر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا
🗓️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی
اکتوبر
واٹس ایپ اسٹیٹس پر ری ایکشن بٹن کی آزمائش
🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس یعنی
ستمبر
غزہ کے بارے میں یمنی انصاراللہ کا تازہ ترین موقف
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے صیہونی حکومت
نومبر
پاکستان نے جو پالیسی وعدے کیے وہ نافذ العمل رہیں گے، آئی ایم ایف
🗓️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں آئی ایم ایف کی مقامی نمائندہ
اکتوبر
صیہونیوں کے لیے عسکری مساوات مزید پیچیدہ کیسے ہو گئی؟
🗓️ 30 جون 2023سچ خبریں: صہیونی فوج کے فوجی مراکز اور اہم تنصیبات پر حملے
جون