?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سکیورٹی کا اہم اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قومی پارلیمانی وسیاسی قیادت، چئیرمین سینٹ، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی ، دفاع سے متعلق قومی اسمبلی وسینٹ کی مجالس قائمہ کے اراکین، وفاقی وزرا، صوبائی وزرا ئے اعلیٰ کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیراعلی ، وزیراعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر اور آرمی چیف اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارکان پارلیمنٹ کے سوالات کے خود بھی جواب دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی سے مذاکرات، سابق فاٹا کی ترقی اور اہم قومی سلامتی امور پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے الگ الگ بریفنگز دیں۔
آرمی چیف اس موقع پر خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ارکان سے کہا وہ جو مرضی چاہے سوال کریں جو کہ آج کے ایجنڈے سے متعلق ہو۔
ارکان نے بھی قومی سلامتی اور افواج پاکستان کے آپریشنل اور پشہ وارانہ امور پر کھل کر سولات کیے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ قومی سلامتی سے متعلق پارلیماٹی کمیٹی کے اِن کیمرہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کم و بیش پانچ گھنٹے کے دورانیے پر محیط تھا۔اجلاس ان کیمرہ تھا اس لیے میڈیا کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی تھی لیکن اجلاس کے بعد شرکاء نے اجلاس کے اختتام پر روانگی کے وقت پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 پر موجود میڈیا کے نمائندوں کو اجلاس سے متعلق سوالوں کے جواب دئے جب کہ بعض ارکان نے بریفنگ دینے کے انداز میں تفصیلی جواب دئیے۔
تاہم اس ساری گفتگو اور بریفنگ کا موضوع قطعی طور پر غیر سیاسی تھا۔بار بار کیے جانے والے اس استفسار کے باوجود کہ کیا اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں موضوع پر کوئی بات ہوئی اس کے بارے میں کسی بھی رکن نے گفتگو کرنے سے قطعی طور پر گریز کیا۔


مشہور خبریں۔
داعشی رہنما افریقہ کے بڑے صحرا میں ہلاک؛ فرانسیسی صدر کا دعویٰ
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے دعویٰ کیا کہ عدنان ابو ولید الصحراوی داعشی
ستمبر
برطانوی ماہرین نے قومی ائیر لائن و سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرلی
?️ 7 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) قومی ائیرلائن (پی آئی اے )کی برطانیہ کیلئے پروازوں
فروری
ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو کا مذاق اڑایا
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ملاقات میں اپنی ٹیلی فونک تقریر میں
جولائی
افغان بحران اس لیے بھول گیا ہے کہ وہ یورپی نہیں ؟
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی رکن نے افغان بحران کو بھول جانے کو
مارچ
غزہ جنگ بندی کے نئے منصوبے کی تفصیلات
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر کے نئے منصوبے
اپریل
صیہونی قیدیوں کے بارے میں صیہونی انتہاپسند وزیر کی خوش فہمی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے اس
فروری
مغربی ممالک کا مظلوموں کے حامی اپنے ہی شہریوں کے ساتھ کیا سلوک ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمنی کی پولیس نے برلن میں فلسطین کے حامی مظاہرین
اکتوبر
بن سلمان کے لیے تخت تک پہنچنے کی سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک برطانوی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں محمد بن
جنوری