?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی ترانے کو تبدیل کرنے یا اس کی دھن میں تبدیلی کرنے کی خبریں محض افواہیں ہیں، قومی ترانے کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر قومی ترانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر وضاحت پیش کی اور کہا کہ قومی ترانے کے اصل الفاظ اور دھن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں محض افواہیں ہیں جو مکمل بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ترجمان کے مطابق قومی ترانے کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئی ریکارڈنگ میں بڑی تعداد میں صدا کار قومی ترانہ گائیں گے۔ اس کے لیے 120 سے 150 گلوکار تمام ثقافتوں اور عقائد کی ترجمانی کریں گے۔ ایک منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل نئی ویڈیو کے لیے سفارشات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 1954ء کے بعد پہلی مرتبہ قومی ترانے کی ریکارڈنگ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ نئے طرز قومی ترانے میں دوست ممالک کے آرکسٹراز سے خدمات بھی لی جائیں گی۔ نئے طرز قومی ترانے میں چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت وڈیو ریکارڈنگ میں شامل کیا جائے گا،نئے میوزک کے ساتھ قومی ترانہ 75ویں یوم آزادی سے قبل جاری کیا جائےگا۔ یاد رہے کہ پاکستان کا قومی ترانہ حفیظ جالندھری نے لکھا تھا۔ پاکستان کا قومی ترانہ 700 سے زائد قومی ترانوں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ حفیظ جالندھری کا ترانہ نہ صرف ترانے کے بلکہ ترانے کی دھن کے بھی تمام تقاضوں پر پورا اُترتا تھا۔ جس کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ 13 اگست 1954ء کو ریڈیو پاکستان سے نشر کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
2024 پاکستان کے لیے کیسا سال ہو گا؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: نیا سال پاکستان کے سیاسی کیلنڈر میں ایک اہم لمحات
جنوری
زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
?️ 6 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
جنوری
صیہونی عرب ممالک کے ساتھ ایک اور ملاقات کے خواہاں
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی وزارت خارجہ
جنوری
قابلِ اعتراض مواد شائع کرنے پر 12 لاکھ 50 ہزار یو آر ایلز کو بلاک کیا، پی ٹی اے
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے
اپریل
ابوبکر البغدادی کے نائب کی گرفتاری
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:اعراقی وزیر اعظم نے عراق سے باہر مشکل ترین سیکورٹی آپریشن
اکتوبر
سویڈن میں قرآن پاک کو جلانا شرمناک ہے: اسٹولٹن برگ
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کے جنرل سیکرٹری جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو ترکی
فروری
ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، سکوک بانڈ کی ادائیگی وقت پر کریں گے، اسحٰق ڈار
?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر
ترک صدر کا ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے صہیونی حکومت کی غزہ میں نسل
اکتوبر