?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نئے احکامات جاری کر دئے ہیں اور ویکسینیشن اہداف حاصل کے لیے حکمت عملی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا 28 ستمبر کو خصوصی طور پر شادی ہالز اور مارکیز کی خصوصی چیکنگ عمل میں لائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ نے نئے احکامات جاری کر دئیے۔اس سلسلے میں سیکرٹری صحت پنجاب نے ویکسینیشن کے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 ستمبر کو خصوصی طور پر شادی ہالز اور مارکیز کی خصوصی چیکنگ عمل میں لائی جائے گی۔
عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ شادی ہال انتظامیہ اپنے طور پر مندرجہ ذیل انتظامات کی پابند ہوگی، داخلی راستوں اور نمایاں جگہوں پر ویکسی عوامی آگاہی کے لیے معلومات آویزاں کرے گی اور نمایاں جگہوں پر ہال کے اندر سٹینڈی فلیکس پر معلومات فراہم کرے گی۔
سیکرٹری صحت پنجاب نے مزید کہا کہ کسی بھی نان ویکسی نیٹڈ شخص کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی، تمام عملہ ویکسی نیٹڈ ہونے کا بیج لگائیں گے جبکہ داخلی راستوں پر معقول آئی ٹی نظام کی مدد سے آنے والے مہمانوں کاویکسی نیشن سٹیٹس 1166 کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کارڈ کا QR کوڈ سکین کر کے چیک کیا جائے گا ، جس کے بعد ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کا نمبر nims.nadra.gov.pk پر بھیج کر تصدیق کیا جائے گی۔سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق ویکسینیشن اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں تفویض کی گئی ہیں ، ہال میں ویکسی نیشن کی آگاہی سے متعلق پیغامات چلائے جائیں گے، ہال کے باہر اور دعوت نامہ پر صرف ویکسی نیٹڈ مہمانوں کو ہی آنے کی تلقین کی جائے گی۔
عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو دکھانے کے لیے تمام مہمانوں کی ویکسی نیشن کا ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا اور تمام سیکٹرز اپنی تفویض کردہ تاریخوں کے مطابق مکمل ویکسینیشن یقینی بنائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسینیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی، محکمہ تعلیم سے منسلک افراد( اساتذہ، انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ سٹاف) 30 ستمبر تک مکمل ویکسینشن یقینی بنائیں گے۔
سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ کاروباری مراکز میں داخلے اور ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز میں بوکنگ ، انڈور ڈائننگ، شادیوں اور ریسٹورنٹس کے لیے 30 ستمبر تک مکمل ویکسی نیشن لازم ہے جبکہ تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لئے 15 اکتوبر تک ویکسینیشن کروانا لازم ہو گا۔
عمران سکندر بلوچ کے مطابق ٹرین اور موٹروے پر سفر کے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے اور قومی شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ، ( بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور مابین چلنے والی گاڑیوں) میٹرو، بی آرٹی ، اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 31 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔
انھوں نے بتایا کہ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پر کام کرنے والے افراد کے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا لازم ہو گا جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے15 نومبرتک ویکسینیشن مکمل کروانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
مسئلہ فلسطین کے تمام پہلوؤں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان
?️ 29 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
جنوری
شہباز شریف سے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری اور مولانا
مئی
صہیونی امریکی فاؤنڈیشن کی ویزمین انسٹیٹیوٹ کو ۲۶ ملین ڈالر کی مالی امداد
?️ 17 ستمبر 2025صہیونی امریکی فاؤنڈیشن کی ویزمین انسٹیٹیوٹ کو ۲۶ ملین ڈالر کی مالی
ستمبر
یورپی یونین کا اسلام آباد اور کابل سے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 18 اکتوبر 2025یورپی یونین کا اسلام آباد اور کابل سے مکمل جنگ بندی کا
اکتوبر
آذربائیجان اسرائیل کا ایک دوست ملک ہے:صیہونی سربراہ
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سربراہ نے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت پہنچنے پر
مئی
مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت مذہبی جنگ کو بھڑکا سکتی ہے: اسلامی جہاد
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن احمد المدلل نے
مئی
ایشیائی ترقیاتی بینک کا معاشی بحالی میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم
?️ 2 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتاسوگو اساکاوا نے
مئی
قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے
فروری