?️
اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مابین گرما گرمی دیکھنے میں آئی، بلاول بھٹو نے بجٹ پر ووٹنگ میں دھاندلی کا الزام لگایا، وزیر خاجہ نے کہا کہ اگر آپ ہمیں دبانا چاہیں تو ہم دبے گے نہیں۔
اپنی تقریر میں چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر حکومت بجٹ پر ووٹنگ میں دھاندلی نہیں کرتی تو دنیا دیکھتی کہ وزیراعظم کے پاس 172 ووٹس بھی نہیں ہیں۔خیال رہے کہ ایک روز قبل قومی اسمبلی نے نئے مالی سال کے لیے کثرت رائے سے بجٹ منظور کرلیا تھا، اس دوران وزیراعظم صرف 50 منٹ اجلاس میں موجود رہے اور حکومتی اراکین کی تعداد کافی ہونے کے سبب حتمی ووٹ سے قبل ہی ہال سے واپس چلے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ پر قوم کے 172 نمائندوں نے ووٹ دے کر اعتماد کا اظہار کیا، اور جب ووٹ کی عزت کی بات آئے تو اپوزیشن اور حکومت دونوں کی جانب سے عزت ملنی چاہیے، یکطرفہ عزت نہیں ہوسکتی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اگر آپ دھاندلی نہیں کرتے تو وزیر اعظم عمران خان کے پاس فنانس ترمیمی بل کی تحریک کے حق میں 172 ووٹ نہیں تھے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر آپ وقت نہ دیتے تو حکومت کے پاس فنانس ترمیمی بل کی تحریک منظور کرنے میں کےلیےان کے پاس مطلوبہ تعداد نہ ہوتی لیکن ‘اسپیکر صاحب! آپ نے ہم سے ہمارا حق چھینا ہے’۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ جو یہاں مطالبے کرتے ہیں بہتر ہوتا کہ ہی بتاتے کہ سندھ میں یہ مثال قائم کی گئی، آئینہ دکھاتے ہیں، دیکھتے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کٹ موشنز پیش کیے جن پر انہیں بات کرنے کا مکمل موقع دیا گیا اور جواب دیا گیا، ووٹ ہوا اب اس میں شکست ہوگئی تو اسے تسلیم کرلیں یہ بھی پارلیمانی روایت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی کن پارلیمانی روایات کی بات کرتے ہیں تو روایت تو یہ ہے کہ جب انہیں بات کرنے کا موقع دیا گیا تو بات کا جواب لیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کونسی پارلیمانی روایت کی بات کرتے ہیں، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ غل غپاڑہ شور شرابا کر کے ہمیں دبا دیں گے تو یہ نہیں ہوگا، اس ایوان کے ماحول کو بگاڑنے کی ابتدا اپوزیشن نے کی اگر وہ عمران خان کو اپنی تقریر کرنے دیتے تو یہ نوبت نہیں آتی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عمران خان کو بات نہ کرنے دی گئی تو نہ بلاول اور نہ ہی شہباز شریف بات کریں گے، میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو نہیں چلے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر آپ روایات پر عمل اور قواعد کی پیروی کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں لیکن اگر آپ ہمیں دبانا چاہیں گے تو ہم نہیں دبیں گے۔
مشہور خبریں۔
قفقاز بحران کے دہانے پر؛ ماسکو اور باکو کے درمیان کشیدگی کہاں تک جائے گی؟
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: گزشتہ برسوں میں، جنوبی قفقاز ایک بار پھر جغرافیائی سیاسی کشمکش
جولائی
سعودی عرب کا صیہونی جرائم کے خلاف شدید ردعمل
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شام کو
نومبر
روس نے ارجنٹینا کو دیا ایک اہم پیغام
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:روس روس کے سفیر دمتری فیکوٹیسٹوف نے ارجنٹائن کے دائیں بازو
دسمبر
ہارورڈ یونیورسٹی کا اپنے بجٹ کو غیر مسدود کرنے کا مطالبہ
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ہارورڈ یونیورسٹی کے حکام نے بوسٹن کی فیڈرل کورٹ میں درخواست
جون
یمن نے انسانی تباہی اور داووں کی کمی سے خبردار کیا
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر صحت علی جحاف
جنوری
عمران خان پر توہین عدالت کیس ختم کر دینا چاہیے تھا، لطیف کھوسہ
?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ کا
ستمبر
5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیلوں کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے تھے اور آخر کار
جنوری
کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے تیارہیں: آرمی چیف
?️ 11 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا
فروری