?️
سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ اعتماد سازی کے عمل میں یورپ کی مداخلت کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے مذاکرات میں یورپی ممالک کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان اعتماد سازی کے مذاکرات صرف ان دونوں ممالک کا داخلی معاملہ ہیں، یورپی ممالک کو ان میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
روسی صدر نے یوکرینی صدر وولودیمیر زلنسکی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں زہریلا شخص قرار دیا اور کہا کہ زلنسکی یوکرینی فوج کو غیر منطقی احکامات جاری کر رہے ہیں اور وہی یوکرینی فوج، معاشرے اور حکومت کے زوال کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے بھی یہ حقیقت تسلیم کر لی ہے اور زلنسکی کو انتخابات کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
پیوٹن نے کہا کہ روس، امریکہ کے ساتھ فوجی اخراجات میں 50 فیصد کمی کے لیے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو چین بھی اس معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
پیوٹن نے امریکہ اور یوکرین کے درمیان نایاب معدنیات سے متعلق معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کے پاس نایاب معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور ہم امریکی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ٹرمپ کا یوکرین کے نایاب معدنیات سے متعلق مؤقف روس کے حق میں ہوگا۔
روسی صدر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بعض روسی اور امریکی کمپنیاں توانائی کے بڑے منصوبوں پر مذاکرات کر رہی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی عید کروانا چاہتی ہے
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی
مئی
سعودی سماجی کارکن کو 6 سال قید اور سفری پابندی
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عدالت نے ایک
اکتوبر
واٹس ایپ پر اشتہارات دکھانے کی آزمائش
?️ 19 جولائی 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایپ
جولائی
نیٹو دنیا میں عدم استحکام کے لیے مغرب کا آلہ کار
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام اور روس کے صدور نے ٹیلی فون پر گفتگو میں
فروری
صہیونی حکومت مکہ معاہدے سے کیوں ناراض ہے؟
?️ 11 اگست 2026سچ خبریں: لبنانی اخبار نامی اخبار نے لکھا ہے کہ صہیونی حکومت
اگست
ون پلس کا طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل فون پیش
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے اپنا
اکتوبر
قطر میں صیہونی فوج آپریشن کیوں ناکام ہوا؟
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی
ستمبر
یوکرین اور امریکہ کے وفد ماسکو کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی تیاری میں
?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کے روز یوکرین
فروری