?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 19 ویں صدی کا نظام رائج ہے، 10 سال پہلے حاصل کردہ ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیے بغیر ناکارہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈیجیٹلائزیشن اور ای آفس سسٹم سے محروم ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ای آفس کی عدم فعالیت سے سرکاری امور روایتی فائل پیپر ورک سے جاری ہیں۔
نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ٹی بی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 15-2014 کے دوران ای آفس سسٹم نصب کیا تھا، تاہم قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ای آفس سسٹم گزشتہ 10 سال سے غیر فعال ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ای آفس کی عدم فعالیت سے سرکاری امور روایتی فائل پیپر ورک سے جاری ہیں، ای آفس سسٹم کی تنصیب کے باوجود قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں عملی استعمال شروع نہیں ہوسکا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں سرکاری امور ورکنگ پیپرز روایتی فائل ورک کے ذریعے انجام دیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ٹی بی اسمبلی کے ملازمین کو ای آفس سے متعلق ٹریننگ سیشن مکمل کراچکا ہے، این آئی ٹی بی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپنا کام مکمل کرچکا،عملدرآمد کرانا سیکریٹریٹ کی ذمہ داری ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ای آفس سسٹم کے عدم نفاذ پر سوالات اٹھنے لگ گئے۔
ڈان نیوز کی طرف سے ای آفس سسٹم کی عدم فعالیت اور موجودہ اسٹیٹس سے متعلق ترجمان قومی اسمبلی کو سوال نامہ بھیجا گیا، بار بار مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم ، ترجمان قومی اسمبلی ای آفس سے متعلق جواب دینے سے گریز کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وی پی این کا استعمال ’غیراسلامی قرار‘ دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو تنقید کا سامنا
?️ 17 نومبر 2024 سچ خبریں: ڈیجیٹل حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات اور
نومبر
گزشتہ سال عراق،فیصلہ کن انتخابات سے لے کر اسرائیل کے خلاف شکایت تک
?️ 29 دسمبر 2025 گزشتہ سال عراق،فیصلہ کن انتخابات سے لے کر اسرائیل کے خلاف
دسمبر
زلفی بخاری اور شیخ رشید آمنے سامنے؛ وجہ؟
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری
جون
وزیر اعظم نومبر میں برطانیہ کا دورہ کریں گے
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کا نومبر کے پہلے
اگست
بھوک ہڑتال کے دوران کئی فلسطینی قیدیوں کی حالت بگڑی
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین میں نادی العسیر سنٹر کے وکیل جواد بولس نے
اکتوبر
سعودی عرب میں حج کے لیے کورونا پر تجارتی مراکز کی سرگرمیاں جاری
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے کورونا کے بہانے حج و عمرہ اور مذہبی
جولائی
عراق میں بدامنی پر بیرونی ممالک کو تشویش کا اظہار
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق میں صدر تحریک کی حمایت کرنے والے اور ملکی
اگست
مغربی ممالک یوکرین سے کیا چاہتے ہیں؟یوکرینی صدر کی زبانی
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے روسی حملوں میں اضافے کے بارے
مئی