فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نےجنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اور نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔

جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کےحوالے سے نیپرا ہیڈکوارٹرز میں عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔

سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، دوران سماعت پاور ڈویژن نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی کیٹیگری میں زرعی ٹیوب ویلز اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو شامل کرنے کی استدعا کی۔

پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ کل نیپرا اتھارٹی کو خط لکھا کہ اس معاملے کو دیکھا جائے، ایف سی اے کیٹیگری میں شامل ہونے سے دیگر صارفین پر اثر نہیں پڑے گا، ایف سی اے کی مد میں کمی کا ریلیف تمام صارفین کو ملے گا۔

دوران سماعت سولر صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی سے متعلق وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے حوالے سے پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ انہیں اس معاملے پر ایف بی آر سے بات کرنی ہوگی، ایف بی آر سے بات کرکے اس معاملے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

سی پی پی اے حکام نے دوران سماعت بتایا کہ جنوری میں ایف سی اے کی مد میں ریفرنس لاگت 11 روپے رہی، جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، صارفین کے لیے ریفرنس لاگت فرق کے باعث 15 ارب سے زائد کا ریلیف بنتا ہے، ونٹر سپورٹ پیکیج سے صنعتی شعبے نے 63 فیصد بجلی کا استعمال کیا، پیکیج کے تحت دیگر صارفین کی تعداد 37 فیصد رہی۔

سی پی پی اے حکام نے کہا کہ ریفرنس کی نسبت پیداوار 3 اعشاریہ 5 فیصد کم رہی، سالانہ بنیاد پر بجلی کی کھپت میں 2 فیصد کمی ہوئی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے مسلسل 7 ماہ سے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی گئی، سی پی پی اے کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق آئندہ ماہ مارچ کے بلوں میں کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل 6 بار بجلی کی قیمت میں کمی کرچکا ہے، نیپرا نےدسمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 23 پیسےفی یونٹ سستی کی تھی، دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں دیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیل کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا: خالد مشعل

?️ 30 مئی 2021بیروت (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک

بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو وہ گولی ماردیتے ہیں، نگران وزیراعظم

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

ٹیسلا فیکٹری کے پردے کے پیچھے نسل پرستی، امتیازی سلوک اور خواتین کی ہراسانی

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:اے ایف پی نے کیلیفورنیا میں واقع ٹیسلا پلانٹ میں نسل

پی ٹی آئی رہنماؤں پر مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد

?️ 12 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا

سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو شکست کا سامنا

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ اجلاس کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن

اسرائیل کے حالات بہت خراب ہیں/ہم اندر سے ٹوٹ رہے ہیں:صیہونی سربراہ

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے ایک بار پھر اس ریاست میں

بھارت کا پاکستان کے خلاف نیا اقدام

?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بھارت نے کشیدگی پھیلانے کے الزام میں 16 پاکستانی یوٹیوب

غزہ کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا بیان

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اوسلو اجلاس میں اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے