?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمہ مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف کی مدعیت میں سمبل پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 (ارادی قتل) کے تحت درج کیا گیا ہے۔
17 سالہ ٹک ٹاکر اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے لیے مشہور تھیں، ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 8 لاکھ فالوورز اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریباً 5 لاکھ فالوورز ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کی والدہ نے مؤقف اپنایا کہ بروز پیر 2 جون کو شام 5 بجے ایک نامعلوم مسلح شخص گھر میں داخل ہوا اور میری بیٹی کو جان سے مارنے کی نیت سے اس پر براہ راست فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں میری بیٹی ثنا یوسف کے سینے میں 2 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ ثنا یوسف کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
ماں نے مشتبہ شخص کو ’اسمارٹ شکل، معتدل جسم اور قد‘ کے طور پر بیان کیا، جو کالی شرٹ اور پینٹ میں ملبوس تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اور ان کی نند لطیفہ شاہ، واقعے کے عینی شاہد ہیں اور اگر وہ ملزم کو ذاتی طور پر دیکھتی ہیں تو وہ اس کی شناخت کر سکتی ہیں۔
ثنا یوسف کی والدہ کے مطابق ان کا 15 سالہ بیٹا واقعے کے وقت اپر چترال میں اپنے آبائی گھر گیا ہوا تھا، جبکہ ان کی نند چند روز قبل ان کے گھر آئی ہیں۔
پاکستان میں لگ بھگ ساڑھے 5 کروڑ افراد ٹک ٹاک ایپ استعمال کرتے ہیں۔
سرکاری حکام حالیہ سالوں میں متعدد بار نامناسب مواد کی روک تھام نہ کرنے پر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندیاں بھی عائد کر چکے ہیں، صرف 2021 میں ہی ٹک ٹاک کو 4 مرتبہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔


مشہور خبریں۔
طالبان واشنگٹن کے مفادات کے خلاف گہری کارروائی کرتے ہیں: امریکہ
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں: اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں امریکی
جولائی
یحیی سنوار نے اسٹریٹجک فریب کے ذریعے تل ابیب کو سب سے بڑا دھچکا کیسے پہنچایا؟
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شہید یحییٰ سنوار نے کئی سال پہلے ہی آپریشن طوفان
مارچ
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کی تفصیلات
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے غزہ کی
دسمبر
غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا اصلی ذمہ دار کون ہے؟ حماس کے اعلی عہدیدار
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے
اکتوبر
صہیونی قصبہ کریات شمونہ ایک بھوت شہر بن چکا ہے
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے ایک سال سے
دسمبر
فلسطین کا دفاع کرنا ایک اخلاقی فرض ہے: آئرش کامیڈین
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: آئرش کمدین اور ایکٹیوسٹ ٹیڈ ہیکی، جو فلیٹیلا فار فریڈم
ستمبر
وزیراعظم ہاؤس سےمبینہ آڈیو لیک کو عمران خان نے شرمناک قرار دے دیا
?️ 25 ستمبر 2022کرک: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے: دمشق
?️ 19 جنوری 2023اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے بدھ کے
جنوری