ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو نگرانی کی فہرست سے نکال دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

پاکستان کو ستمبر 2024 میں واڈا کی نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا کیونکہ ایجنسی کے نئے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کے حوالے سے کچھ اصلاحی اقدامات کی تکمیل نہیں کی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (ایڈاپ) کے خلاف تعمیل کا عمل اس وقت بند کر دیا گیا جب تمام بقیہ اصلاحی اقدامات مکمل ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق ’ ستمبر میں واڈا کی فالو اپ تصدیق نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ پاکستان اب مزید سخت نگرانی کے تحت نہیں ہے، جس سے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔’

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ واڈا نے پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شاہد اسلام کو ای میل کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی قیادت میں اصلاحی اقدامات کیے گئے، جن میں پالیسی کو ہم آہنگ کرنا اور طریقہ کار میں اصلاحات شامل تھیں تاکہ پاکستان وقت پر سخت عالمی معیار پر پورا اتر سکے۔

یاسر پیرزادہ کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ’ یہ صرف ایک بیوروکریٹک کامیابی نہیں بلکہ پاکستانی ایتھلیٹس اور اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے زندگی کی علامت ہے۔’

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ ایک ایسے ملک کے لیے جو بڑے اسپورٹس پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیت دکھانے کی تیاری کر رہا ہے، واڈا کی جانب سے یہ منظوری ایک اہم قدم ہے۔’

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر جنوری تک اہم اینٹی ڈوپنگ تقاضے پورے نہ کیے جاتے تو اس سے خودکار طور پر عدم تعمیل کا سامنا کرنا پڑتا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ایتھلیٹس کو قومی پرچم تلے مقابلہ کرنے سے روکا جا سکتا تھا اور کھیلوں میں عالمی تنہائی کا خطرہ پیدا ہو سکتا تھا۔

گزشتہ سال واڈا نے سات قومی اینٹی ڈوپنگ اداروں کو نگرانی کی فہرست میں شامل کیا تھا اور انہیں نئے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کے حوالے سے ’ بقیہ اصلاحی اقدامات’ کرنے کے لیے مزید چار ماہ دیے تھے۔ ان ممالک میں نمیبیا، پاکستان، پاناما، ساموا، سینیگال، یوگنڈا اور یوراگوئے شامل تھے۔

مئی میں ادارے کے صدر وٹولڈ بانکا نے کھیلوں میں کارکردگی بڑھانے والی دواؤں کے استعمال کو روکنے کی کوششوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی نوعیت پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ’ اینٹی ڈوپنگ کو سیاسی بنانے کی کوششیں بہت پریشان کن ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ’ہم اینٹی ڈوپنگ ماحول کو سیاسی بنانے کی مزید کوششیں دیکھ رہے ہیں۔ کھیل کے لیے صاف ستھری جدوجہد میں سیاست یا ذاتی مفادات کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوجییوں کے فرار میں اضافہ

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی صحافی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج میں ملازمت

عوام کی مدد سے میں ملک کا نوجوان وزیر اعظم بنوں گا، بلاول بھٹو

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا

پیرس میں فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:فرانس کے عوام نے پیرس میں فلسطین کے مظلوم عوام کی

یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیلی حکومت کے صدر اور ان کے اہل خانہ اسٹیڈیم سے فرار ہوگئے

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا

ٹوئٹر کو نائجیریا کے صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا مہنگا پڑگیا

?️ 6 جون 2021نائجیریا (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو نائجیریا کے

مغرب ایران کو تباہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: علماء کی عالمی یونین

?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں: عالمی اتحادِ علمائے مقاومت کے سربراہ شیخ حمود نے

حکومت پاکستان کا روس سے تیل کی خریداری پر غور

?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش

جماعت اسلامی کا با اختیار بلدیاتی نظام کیلئے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان

?️ 15 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بااختیار بلدیاتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے