اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سری لنکن ہائی کمشنر موہن وکرما سے ملاقات میں کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی ملک بھر میں مذمت کی گئی ہے، سانحے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے سیالکوٹ واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔
فواد چوہدری نے سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اطلاعات نے سری لنکن ہائی کمشنر سے سیالکوٹ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر فواد چوہدری نے سانحہ سیالکوٹ کے بعد حکومت کی جانب سے اقدامات سے آگاہ کیا۔
سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں، سیالکوٹ واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ27 مرکزی ملزمان سمیت حراست میں موجود افراد کی تعداد 132ہوگئی، موبائل ڈیٹا اور ویڈیوز کی مدد سے دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔جس کے بعد ملک کی اہم شخصیات نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایسے واقعات کی مذمت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) نومبر یا فروری میں انتخابات کی خواہاں
اکتوبر
افغان طالبان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں
جون
عوام اور ملک کے مستقبل کے ساتھ معاشی دہشت گردی؛ عمر ایوب کی زبانی
جون
واٹس ایپ نے اہم ترین فیچر پر کام شروع کر دیا
جنوری
غزہ اور مغربی کنارے میں مزاحمتی گروپوں کا عروج
ستمبر
امریکی تہذیب کا ہتھیار اور تشدد سے کیا جوڑ ہے؟
جون
شبلی فراز کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم بیان
جنوری
امریکی فوج میں ایک سال میں جنسی حملوں کے 9000 مقدمات کا اندراج
ستمبر