?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی، فردوس شمیم نقوی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخر کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی اجازت کے بعد استعفیٰ دوں گا اس سے قبل انہوں نے احتجاجاً سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے آج استعفی اسپیکرسندھ اسمبلی کو جمع نہ کرانےکا اعلان کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی اجازت کے بعد استعفیٰ دوں گا ، اس لیے آج اپنا استعفیٰ سپیکر کو جمع نہیں کروائیں گے ، کیوں کہ مجھے پارٹی قیادت کی طرف سے تاحال اجازت نہیں ملی ، جب پارٹی قیادت اجازت دے گی تب استعفیٰ دے دوں گا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی غیرجمہوری ہوگئی، ایوان میں کردار ادا نہیں کرنے دیا جارہا، 5 اراکین کو اسمبلی میں نہیں جانے دیا گیا، احتجاجاً سندھ اسمبلی فلور پر استعفیٰ دے چکا ہوں ، میرے پاس احتجاج کے لیے سڑکیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کردارادا نہیں کرنے دیا جارہا، سندھ اسمبلی آج سےغیرجمہوری ہوگئی، ہمارے5 ایم پی ایزکو اسمبلی کے اندر جانے نہیں دیا گیا، بجٹ سیشن میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار، جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا، متحدہ مجلس عمل کے سید عبدالرشید کو تقریر سے روکا گیا، یہ اصل جرم تھا جس میں جمہوری روایت کا قتل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں حقیقی اپوزیشن کی کوئی رکنیت نہیں ، کل اپوزیشن لیڈر کا مائیک کھولنے کی اجازت نہیں دی، کل اراکین کو معطل کیا گیا ، آج ہمارے 5 اراکین کو اسمبلی میں آنے نہیں دیا گیا ، اس پر میں اپنی سیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں ، اس ایوان میں اپنے حلقے کی خدمت نہیں کرسکا ، تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔
مشہور خبریں۔
آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم کے ہارنے پر وزیر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان
نومبر
صہیونی حکومت کی لبنان پر بمباری
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں
فروری
ڈپریشن کا علاج کروانے میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے: یشما گل
?️ 19 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا
جولائی
روس کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:روس کے جنگی طیاروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر
اگست
عراقی فوجی اڈوں اور مراکز پر حملوں کا ذمہ دار امریکہ
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: المعلومہ کے مطابق عراقی سلامتی کے امور کے ماہر سعید البدری
مئی
صیہونی اعلیٰ افسران کے استعفوں کی لہر متوقع
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں
جنوری
اسرائیلی فوجیوں میں بڑھتا ہوا نفسیاتی بحران
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق دماغی صحت کے شعبے کے سربراہ
جولائی
عراقی انٹیلی جنس چیف کے شام کے دورے کے پس پردہ پیغامات
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے خود ساختہ حکمران ابو محمد الجولانی سے عراق
دسمبر