?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ چلاگیا،بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے،اب اتحادی جماعتیں بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔
نوازشریف کیس اور فارن فنڈنگ معاملے میں فرق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔قبل ازیں انہوں نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعنہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ پہلی ہی سماعت میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اڑا دے گی۔
سابق وزیر داخلہ اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 8 سال قوم کا وقت ضائع کیا گیا، عمران خان کے خلاف ایک طوفان بد تمیزی کھڑا کیا گیا، سپریم کورٹ پہلی ہی سماعت میں ای سی پی کا فیصلہ اڑا دے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ ماضی کی طرح سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے، عمران خان نے قوم کو شعور دے دیا ہے کہ عوام فیصلے کرنے کا اختیار اپنے ہاتھوں میں لے سکتے ہیں، اس حکومت اور اس کے اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہےسابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے لیے فتح کا دن ہے، یہ ایسا فیصلہ ہے کہ جس سے ملک میں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پہلی سماعت میں ہی اس فیصلے کو اڑا دے گی، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے، سب کے اکاؤنٹس کا بیک وقت جائزہ لینا چاہیے۔
شیخ رشید احمدنے کہا کہ مخالفین عمران خان کے خلاف کیس کو جہاں مرضی لے جائیں، ان کے خلاف اب کچھ نہیں ہوسکتا، پہلے عمران خان کے ساتھ الجھا جا سکتا تھا مگر آج یہ ممکن نہیں ہے، مخالفین سپریم کورٹ میں جائیں، ہائی کورٹ میں جائیں مگر یہ کیس ختم ہوگا۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لیا
?️ 3 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے گزشتہ برس ستمبر میں جنوبی پنجاب کے
اپریل
اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اگلے 15 روز کے
مئی
اسرائیل کئی دہائیوں سے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون
امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی سرپرائز
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: برنی سانڈرز، امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ رکن نے زہران ممدانی کے
نومبر
زیر التوا کیسز کو نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا جسٹس منصور علی شاہ کا منصوبہ اپنانے کا فیصلہ
?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے کیسز
اکتوبر
شمالی غزہ میں صیہونی کیوں خوف و ہراس کا شکار ہیں؟
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار معاریو نے تحریک
جنوری
خطے میں امن کیسے ہوگا؟بادشاہ اردن کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن کے بادشاہ نے غزہ کی جنگ کے خاتمے کو
اکتوبر
عراقی پولیس پر داعش کا حملہ
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ کرکوک میں داعشی عناصر کے حملے میں عراقی
فروری