فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ چلاگیا،بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ چلاگیا،بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے،اب اتحادی جماعتیں بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔

نوازشریف کیس اور فارن فنڈنگ معاملے میں فرق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔قبل ازیں انہوں نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعنہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ پہلی ہی سماعت میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اڑا دے گی۔

سابق وزیر داخلہ اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 8 سال قوم کا وقت ضائع کیا گیا، عمران خان کے خلاف ایک طوفان بد تمیزی کھڑا کیا گیا، سپریم کورٹ پہلی ہی سماعت میں ای سی پی کا فیصلہ اڑا دے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ ماضی کی طرح سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے، عمران خان نے قوم کو شعور دے دیا ہے کہ عوام فیصلے کرنے کا اختیار اپنے ہاتھوں میں لے سکتے ہیں، اس حکومت اور اس کے اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہےسابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے لیے فتح کا دن ہے، یہ ایسا فیصلہ ہے کہ جس سے ملک میں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پہلی سماعت میں ہی اس فیصلے کو اڑا دے گی، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے، سب کے اکاؤنٹس کا بیک وقت جائزہ لینا چاہیے۔

شیخ رشید احمدنے کہا کہ مخالفین عمران خان کے خلاف کیس کو جہاں مرضی لے جائیں، ان کے خلاف اب کچھ نہیں ہوسکتا، پہلے عمران خان کے ساتھ الجھا جا سکتا تھا مگر آج یہ ممکن نہیں ہے، مخالفین سپریم کورٹ میں جائیں، ہائی کورٹ میں جائیں مگر یہ کیس ختم ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ہم اسرائیل کو عالمی دہشت گرد سمجھتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص

نیتن یاہو کا اقتدار آخری مراحل میں، اسرائیلی سیاستدان ان کی حکومت کے خاتمے کے لیئے متحد ہوگئے

?️ 2 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا اقتدار

جنین کیمپ میں صیہونیوں پر حملے کے لیے عوامی تیاری کا اعلان

?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: داؤد الزبیدی کی شہادت کے بعد کل رات ہونے والے

کورونا وائرس پھر سے پیھلنے لگا

?️ 3 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے

غزہ میں قتل عام کے بارے میں صیہونیوں کے جھوٹ بے نقاب 

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونی غاصبوں نے گزشتہ روز مشرقی غزہ شہر کے شجاعیہ

امید ہے اب افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا

سعودی اتحاد جنگ بندی پر کاربند نہیں: یمنی عہدہ دار

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے

کابل کے تعلیمی مرکز میں دھماکے کے بعد طلباء کا احتجاجی اجتماع

?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:   افغانستان میں لڑکیوں کے تعلیم کے حق کی حمایت میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے