اسلام آباد (سچ خبریں)عید الفطر کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبوں عوامی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت عیدالفطر پر ناردرن ایریاز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی احکامات دیئے گئے ہیں۔
عیدالفطر پر ناردرن ایریاز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید الفطر کے حوالے سے این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔
این سی او سی نے ہدایات دی ہیں کہ ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے ٹول پلازوں پر عوام کی آگاہی کیلئے بینرز آویزاں کریں، صوبوں نے عید تعطیلات پر عوامی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے احکامات دیئے ہیں، ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
این سی اوسی کے مطابق تمام صوبوں نے سیاحتی مقامات اور ہوٹلوں کی بندش کے احکامات دیئے، سیاحتی مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی ذمہ داری سونپی گئی ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاحتی مقامات کے انٹری پوائنٹس پر رش نہ ہونے دیں۔
دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخواہ کی کرونا ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے، اب تک صوبے میں ڈھائی لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بہترین حکمت عملی کی بدولت صوبے میں کرونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی غزہ کے کینسر مریضوں کے خلاف منظم جنایات
مئی
نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات، وجہ ؟
نومبر
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات یورپی مفادات سے ہم آہنگ ہونے چاہیے:فرانس
اپریل
حماس کے راکٹ حملوں سے امریکی رہنما فرار
اکتوبر
اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے وجود کو مسترد کیا
دسمبر
ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے
مئی
امریکی ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں؛وائٹ ہاؤس کا انتباہ
دسمبر
یمنیوں کا صیہونیوں کو پیغام
دسمبر