?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے معذورت کرتا ہوں میں ایسے پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتا کیوں کہ عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔
سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ میں نے پی ڈی ایم کے سٹیج پر ہر تقریر میں کہا تھا کہ اس تحریک کو عمران دشمنی کی طرف نہ لے جایا جائے، ہمارا مسئلہ عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کی تعمیر نو ہے، میں نام نہیں لینا چاہتا کسی کا لیکن میں نے سب سے یہی بات کی تھی۔
اسی طرح اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47اور 48سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے لیے آواز اٹھادی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام کے مینڈیٹ پر دن دیہاڑے ڈاکہ ناقابل قبول ہے، علی بخاری اور شعیب شاہین (جیتنے والے امیدواروں) کی درخواستیں عدالت میں فکس ہونی چاہئیے اور انہیں فوری طور پر سنا جانا چاہیئے، ان کی درخواستوں میں تاخیر اسلام آباد کی آواز کو مسترد کر رہی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ ۴۸ اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جب کہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے اور جن موصوف کو نتیجہ بدل کر جتایا گیا ہے وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے، اسی طرح شعیب شاہین بھی حلقہ ۴۷ سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج ان کے بھی حوالے نہیں کئیے جا رہے، یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کی تقرری میں نیتن یاہو کی اہلیہ کا کردار؛ پردے کے پیچھے طول و عرض اور زاویہ
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف کے بارے میں نیتن یاہو
اگست
کنیسٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ قیام کی مخالفت
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں دو ریاستی حل کے حصول کے لیے بڑھتے
فروری
تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم گریڈ 22 میں ترقیوں کا فیصلہ کرینگے
?️ 25 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم وفاقی
نومبر
شام کے بارے میں ترک وزیر خارجہ کے ایران پر عائد الزامات کہاں تک صحیح ہیں؟
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے بارے میں ایران کے ساتھ معاہدے پر مبنی ترکی
دسمبر
صنعا نے کیا برطانیہ کو یمن کے خلاف جارحیت کے نتائج سے خبردار
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: صنعا کی تبدیلی اور تعمیر کی حکومت نے آج امریکہ
اپریل
طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ پاکستان اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتا۔ خواجہ آصف
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
نومبر
اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف کے غزہ کے منصوبے کا انکشاف
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ اور
جولائی
کیا امریکہ اسرائیل کے حوالے سے انسانی حقوق بھول گیا ہے؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ریاض میں فلسطینی عوام
نومبر