اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیئے، صدر مملکت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے اور ماضی کی تلخیوں کو دور کرنے کے لیے ایک حقیقی مینڈیٹ ضروری تھا، سیاست دانوں، ان کی جماعتوں اور ہمارے اداروں کو اللہُ کی طرف سے بھیجے ہوئے اس موقع کو قبول کرکے اس کا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، خاص طور پر خواتین کو جو شدید مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں باہر نکلیں اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ووٹ دیا، نوجوان بھی بلخصوص داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ووٹنگ کے عمل میں پرامن طریقے سے حصہ لے کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا جمہوریت پر یقین، ولولہ اور تعمیر ملت کا عزم انشاللہ تاریخ رقم کرے گا۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ شدید مالی بحران سے نکلنے، مشکل فیصلے کرنے اور ماضی کی تلخیوں کو دور کرنے کے لیے ایک حقیقی مینڈیٹ ضروری تھا جو نضر آرہا ہے، ہمیں اس پُرجوش جذبے کا جشن منانا چاہیے اور دنیا کو پاکستان کا یہ خوبصورت چہرہ دکھانا چاہیئے، ہمارے شاندار مستقبل میں میرا اعتماد مضبوط ہوا ہے کیوں کہ لوگوں نے کُھل کر بڑی تعداد میں اپنی مرضی کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مشورہ دیا ہے کہ میرے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیئے۔ سیاست دانوں، ان کی جماعتوں اور ہمارے اداروں کو اللہُ کی طرف سے بھیجے ہوئے اس موقع کو قبول کر کے اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے، بے شک اللہ پاکستان پر بہت مہربان ہے، آؤ میرے لوگو، اٹھو اورمتحد ہو جاؤ، سب کچھ جوڑ کر تعمیر نو کا کام شروع کرو، دنیا آپ کی منتظر ہے۔

مشہور خبریں۔

انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنائے جانے کا امکان

?️ 24 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنائے جانے کا

ای سی سی نے وزارت دفاع کیلئے4، داخلہ کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی

?️ 3 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی یونین کا ردعمل

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے بدھ کے

کیا پی ٹی آئی کے کئی دھڑے ہو چکے ہیں؟

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے

خواہش ہے میری نماز جنازہ اچھی ہو، نیلم منیر

?️ 14 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ان

صہیونی-امریکی قیدی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کو پیغام

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی قیدی، جو امریکی شہریت بھی رکھتا ہے، نے ڈونلڈ

انڈونیشیا اور فرانس کے درمیان 11 بلین ڈالر کے تعاون کے معاہدوں پر دستخط

?️ 29 مئی 2025سچ خریں: انڈونیشیا اور فرانس نے ایمانوئل میکرون کے جنوب مشرقی ایشیا

روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس 5 ستمبر کے بعد سے ڈالر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے