عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی ایک روزہ راہدری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بھانھجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے حسان نیازی کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے حسان نیازی کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ حسان خان نیازی کو متعلقہ عدالت میں 25 مارچ کو پیش کرے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کو تھانہ ایئر پورٹ کوئٹہ بلوچستان میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے کوئٹہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔

عدالت نے بتایا کہ تفتیشی افسر کی درخواست قابل سماعت ہے لہٰذا ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم محفوظ حراست میں رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔

کوئٹہ پولیس عدالت سے اجازت ملنے کے بعد اسلام آباد کچہری سے حسان خان نیازی کو لے کر کوئٹہ روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل کوئٹہ پولیس حسان خان نیازی کے راہداری ریمانڈ کے لیے اسلام آباد کچہری پہنچی تھی کیونکہ ان کے خلاف 18مارچ کو تھانہ ائیرپورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں حسان نیازی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

عدالت نے کہا تھا کہ14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں 6 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حسان خان  کو 20 مارچ کو گرفتار کرلیا گیا تھا، اُن کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ رمنا میں اے ایس آئی خوبان شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق انہوں گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کے اوپر گاڑی چھڑائی، حسان نیازی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی، حسان نیازی کے ساتھ دوسرے شخص نے اسلحہ نکالا، دوسرا شخص گاڑی نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دوران مزاحمت حسان نیازی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں 21 مارچ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی درخواست پر حسان خان نیازی کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی تھی۔

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس: امجد نیازی سمیت 63 گرفتار کارکنان کی ضمانت منظور

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، کارکنان کی جانب سے سردار مصروف خان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج راجا جواد عباس نے پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی سمیت 63 گرفتار کارکنان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے گرفتار کارکنان کو پچاس پچاس ہزار روپوں کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

مشہور خبریں۔

امریکی سینیٹرز کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

🗓️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن اور ماسکو میں سفارتی کشیدگی کے بعد متعدد امریکی سینیٹرز

آڈیو لیکس کیس: اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے اِن کیمرا سماعت کی استدعا

🗓️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس کی

کیا شریف خاندان کا حال بھی حسینہ واجد جیسا ہونے والا ہے؟

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے

شہباز شریف اور صدر یو اے ای کا ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی مفاہمت کا خیر مقدم

🗓️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے

ریپبلکن امیدواروں کے سروے میں ٹرمپ کو برتری حاصل

🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:ایسے میں جب ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کچھ ریپبلکن شخصیات کے

پاکستان سکھ یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گا

🗓️ 19 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارت سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے حوالے

وزیراعظم کا مجھ پر اعتماد ہی اطمینان ہے: وزیر خارجہ

🗓️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں: چینی صدر

🗓️ 16 جون 2023چین کے سرکاری ریڈیو سی سی ٹی وی کے مطابق چینی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے