اقوام متحدہ میں یوکرین جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں یوکرین جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد منظور

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ یوکرین جنگ بندی کی قرارداد کو منظور کر لیا، جس میں کیف اور ماسکو کے درمیان فوری جنگ بندی اور ایک دیرپا امن معاہدے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین جنگ بندی سے متعلق منگل کی رات سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی جسے 10 مثبت ووٹوں اور 5 غیر جانبدار ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گئی جبکہ کسی بھی ملک نے اس کی مخالفت نہیں کی۔
یہ قرارداد ایسے وقت میں منظور کی گئی جب امریکہ نے حال ہی میں بیلجیم اور یوکرین کی طرف سے پیش کی گئی روس مخالف قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔
امریکہ کا یہ فیصلہ حیران کن تھا کیونکہ واشنگٹن نے اس سے پہلے روس کے خلاف پیش کی جانے والی قراردادوں کی حمایت کی تھی۔
اس اجلاس میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین اور مغربی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی ایک اور روس مخالف قرارداد کو بھی منظور کیا، لیکن اس بار امریکہ نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب واشنگٹن نے یوکرین اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے پیش کردہ روس مخالف قرارداد کی مخالفت کی۔
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے قرارداد کی منظوری سے پہلے کہا کہ ہم اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی روس مخالف قرارداد کی حمایت نہیں کریں گے اور اسے مسترد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
 انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ قرارداد کسی حتمی امن معاہدے کے بجائے صرف امن کی راہ ہموار کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
اس سے قبل امریکہ نے یورپی یونین اور یوکرین کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرارداد کو اپنی متبادل قرارداد سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن یوکرین جنگ کے معاملے پر نئی سفارتی حکمت عملی اپنا رہا ہے جس میں وہ براہ راست امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ قرارداد امریکہ کے سفارتی موقف میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، یوکرین جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک، واشنگٹن ہمیشہ یوکرین کی حمایت میں کھڑا رہا ہے لیکن حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حکومت نے یوکرین کے حوالے سے اپنے پالیسی مؤقف میں نمایاں تبدیلی کی ہے۔
امریکہ کی یوکرین-روس جنگ کے فوری خاتمے کی حمایت اور روس مخالف قراردادوں سے پیچھے ہٹنا اس بات کا اشارہ دے سکتا ہے کہ واشنگٹن ماسکو کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس میں 600 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ

?️ 23 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی

ایف بی آر کو1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ملنے کا انکشاف

?️ 27 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی

امریکی فوجی شام سے تیل چوری کرتے ہیں، شامی وزیر پٹرول نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

?️ 28 مارچ 2021دمشق (سچ خبریں) شامی وزیر پٹرول نے امریکی فوجیوں کی چوری کے

مغربی کنارے کے کیمپوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی خطرناک جہتیں

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: تین روز قبل صیہونی حکومت نے شمالی مغربی کنارے کے

حزب اللہ صہیونیوں کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا ڈراؤنا خواب

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے کل کے

ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی دھمکیوں پر عراق کا ردعمل

?️ 18 جنوری 2026سچ خبریں:عراق کے وزیرِاعظم محمد شیاع السوڈانی نے غزہ و لبنان میں

صیہونی حکومت نے کیے غزہ کے جنوب اور شمال میں فضائی حملے

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:  آج صبح اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی

کے-الیکٹرک کا بڑا مالیاتی قدم، پاکستان کا پہلا ریٹیل لسٹڈ سکوک متعارف

?️ 3 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) کے-الیکٹرک نے پاکستان کی مالیاتی تاریخ میں اہم پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے