?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بھانھجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے حسان نیازی کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے حسان نیازی کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ حسان خان نیازی کو متعلقہ عدالت میں 25 مارچ کو پیش کرے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کو تھانہ ایئر پورٹ کوئٹہ بلوچستان میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے کوئٹہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔
عدالت نے بتایا کہ تفتیشی افسر کی درخواست قابل سماعت ہے لہٰذا ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم محفوظ حراست میں رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔
کوئٹہ پولیس عدالت سے اجازت ملنے کے بعد اسلام آباد کچہری سے حسان خان نیازی کو لے کر کوئٹہ روانہ ہوگئی۔
اس سے قبل کوئٹہ پولیس حسان خان نیازی کے راہداری ریمانڈ کے لیے اسلام آباد کچہری پہنچی تھی کیونکہ ان کے خلاف 18مارچ کو تھانہ ائیرپورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں حسان نیازی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
عدالت نے کہا تھا کہ14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں 6 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حسان خان کو 20 مارچ کو گرفتار کرلیا گیا تھا، اُن کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ رمنا میں اے ایس آئی خوبان شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق انہوں گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کے اوپر گاڑی چھڑائی، حسان نیازی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی، حسان نیازی کے ساتھ دوسرے شخص نے اسلحہ نکالا، دوسرا شخص گاڑی نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دوران مزاحمت حسان نیازی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
بعد ازاں 21 مارچ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی درخواست پر حسان خان نیازی کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی تھی۔
جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس: امجد نیازی سمیت 63 گرفتار کارکنان کی ضمانت منظور
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، کارکنان کی جانب سے سردار مصروف خان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج راجا جواد عباس نے پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی سمیت 63 گرفتار کارکنان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے گرفتار کارکنان کو پچاس پچاس ہزار روپوں کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی مقبولیت سیاسی کیریئر کی کم ترین سطح پر
?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں:روئٹرز/ایپسوس کے تازہ سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی کی
ستمبر
لبنانی وزیراعظم کے انتخاب میں سعودی مداخلت
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:لبنانی وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی مشاورت میں
جون
مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، دلائل پیش کرنے کیلئے وکیل کو کل تک کی مہلت
?️ 28 فروری 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت
فروری
نیتن یاہو کی شام میں غیر قانونی آمد پر جولانی حکومت کا ردعمل؛ صرف مذمت پر اکتفا
?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں:جولانی حکومت کی وزارت خارجہ نے نیتن یاہو کی شامی سرزمین
ستمبر
کون سا لیڈرہے جو جرنیلوں سے نہیں ملتا: شیخ رشید
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک
جنوری
معاہدہ واشنگٹن مسلط کردہ شرائط ہیں، کوئی حقیقی معاہدہ نہیں: نبیہ بری
?️ 29 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے واشنگٹن میں طے
جون
ایرانی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، دونوں ملکوں کا باہمی تجارت کو 8 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس
اگست
اسلام آباد حملے کے ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔ مفتی تقی عثمانی
?️ 8 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق
فروری