فیصل آباد: (سچ خبریں) سابق صدرپاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنماء عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا مرجاؤں گا مگر ملک نہیں چھوڑوں گا، بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کا سوچنے والے مٹی میں مل جائیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آفر ہوئی ملک چھوڑ دو لیکن انہوں نے کہا مر جاؤں گا ملک نہیں چھوڑوں گا، بات ہوگی تو گھر کے مالک سے ہوگی، باہر کھڑے ٹھیلے والے سے نہیں، یہ تو ٹھیلے والے بھی نہیں ان بھی کوئی عزت ہوتی ہے، عمران خان نے کہا آزاد ہوکر سب سے درگزر کروں گا لیکن بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کا سوچنے والے مٹی میں مل جائیں گے۔
سابق صدر پاکستان یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں، سارا ایلیٹ اس کے خلاف ہے کہ کوئی احتساب یا تحقیقات ہوں، میں تو ہمت ہار گیا ہوں، احتساب کرنا پاکستان میں ممکن نہیں، لوگوں کو یقین ہے پاکستان میں انصاف نہیں ہو گا، رجیم چینج سے پاکستان کو اربوں کھربوں کا نقصان ہوا، ہم سب کو مل کر پاکستان کیلئے آگے آنا ہوگا، سیاسی تناﺅ کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کی سنجیدگی سے کوششیں کرنی چاہئے، پاکستان واحد ملک ہے جس میں عوام اتنی تعداد میں ایک لیڈر سے محبت کرتے ہیں۔
عارف علوی کا کہنا تھاکہ سائفر کیس کا فیصلہ مناسب آیا، بلاوجہ کا کیس بنایا ہوا تھا، سائفر جب آتا ہے تو وزیرِ اعظم طے کرتا ہے عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں، بے بنیادسیاسی مقدمات بنانے کا یہی انجام ہوتا ہے ، عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات بوگس ثابت ہوئے ہیں ، ملک میں افراتفری کا ماحول ہے ایسے میں ہمارے مقامی تاجر بیرون ملک جا رہے ہیں جب ایسے حالات ہوں گے تو پھر ملک میں سرمایہ کاری کیلئے کون آئے گا، حالات کا سنجیدگی سے ادراک ضروری ہے ، سیاسی کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کار ی کیلئے ساز گار حالات پیدا کئے جا سکیں ، ایسے لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔
مشہور خبریں۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم گریڈ 22 میں ترقیوں کا فیصلہ کرینگے
نومبر
چوبیس گھنٹے میں سعودی اتحاد کی الحدیدہ میں 189 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
اگست
صیہونیوں کا فلسطینیوں کی سرزمین پر700 نئے گھروں کی غیر قانونی تعمیر کا منصوبہ
مارچ
ایران کا شام کے خلاف امریکی پابندیاں ہٹانے پر زور
جون
باغیوں کی باغیوں کی امداد طلب
اگست
داعش جارج ڈبلیو بش کو قتل کرنا چاہتے تھے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
مئی
شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہیں
جون
مہنگائی کی وجہ سے کئی دفعہ مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی: وزیراعظم
جنوری