?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو ختم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی قائم کردی، جو 2 ہفتوں میں اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ہاوسنگ ریاض پیرزادہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، اس کے علاوہ دیگر ارکین میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری پاور، سیکریٹری ہاؤسنگ شامل ہیں۔
کمیٹی پبلک سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے متبادل تجاویز دے گی، پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی تجاویز دی جائیں گی۔
اس کے علاوہ کمیٹی پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کے مستقبل کے بارے میں بھی تجاویز دے گی۔
واضح رہے کہ 3 جون کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو سالہا سال ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا۔
انہوں نے ہدایت کی تھی کہ ایسے جاری ترقیاتی منصوبے جن کا کام پاک پی ڈبلیو کے حوالے کیا گیا ہے، ان کے لیے متبادل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
اس کے اگلے روز وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ کرپشن، ناقابلیت اور نا اہلی پر ’زیرو ٹالرنس‘ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرنا ناسور کو دورکرنےکی جانب ایک قدم ہے، یہ ناسور ہمارے نظام کو اندر سے کینسرکی طرح کھا رہا ہے۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ایک زیادہ ایماندار اور مؤثر بیوروکریسی کی تشکیل کے لیے پوری طرح پر عزم ہوں، ایسی بیورو کریسی جو اعلیٰ معیار کی عوامی خدمات کی فراہمی اور حکمرانی کا معیار بلند کرے گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل جنوب لبنان پر حملے سے بیروت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا چاہتا ہے
?️ 21 فروری 2026اسرائیل جنوب لبنان پر حملے سے بیروت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ
فروری
نصف سے زائد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کول پاور پروجیکٹس میں موصول ہوئی
?️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں 50 فیصد سے زائد براہ راست
دسمبر
کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے روکنے کیلئےاحکامات جاری نہیں کیے گئے، نگران وزیراعظم
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اکتوبر
یمنی فوج کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے پر زور
?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں:آرمی چیف آف اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل یوسف المدنی نے عزالدین
مئی
جسٹس یحیٰی آفریدی نے انتخابات کے التوا سے متعلق اپیلوں کو ’ناقابل سماعت‘ قرار دے دیا
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے جمعہ کو
اپریل
صیہونیت مخالف مظاہرین نے نیتن یاہو کا اقوام متحدہ میں داخلہ روکا
?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی آمد کے
ستمبر
وزیراعظم عمران خان کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے: محمود خان
?️ 9 جولائی 2021خیبرپختونخوا (سچ خبریں)وزیراعلیٰ کے پی نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ
جولائی
قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر
مارچ