?️
سچ خبریں: دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عمان کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، جس میں 2 پاکستانی بھی شہید ہوئے ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانہ شہید ہونے والے 2 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کر رہا ہے اور ان کی میتوں کی واپسی کے لیے عمانی حکام سے رابطے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغرب کے دوغلے پن اور منافقت پر عمان کی شدید تنقید
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے نے سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی کھولی ہے، اور پاکستانی سفیر زخمی پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے مقامی اسپتالوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اس گھناؤنے جرم کی تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے کہ سلطنتِ عمان کی امام علی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: عمان کے مفتی اعظم کا صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ
پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ عمان حکومت نے مجموعی طور پر 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے فوری مداخلت کرے : مسرت عالم بٹ
?️ 11 دسمبر 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر
دسمبر
آپ کے جانے سے ہم یتیم ہوگئے؛عرب صارفین کا جنرل سلیمانی سے اظہار عقیدت
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ایک عرب صارف نے شہید سلیمانی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے
اگست
مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل
?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے
جون
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر تک 2 ارب ڈالر سے کم ہوجائیں گے، مفتاح اسمٰعیل
?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے
مئی
نواز شریف کے آنے ان کے گھر والے ہی پریشان ہیں
?️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ
دسمبر
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اس ملک کے کردستان خطہ کے مرکزی شہر
اپریل
امریکی اور اسرائیل کی جنگ بندی کی مشقوں پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں سے امریکی اور صیہونی میڈیا نے لبنان
نومبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 697 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 11 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت
جنوری