بلوچستان: نوشکی کی سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان مسلح تصادم

?️

 نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کی سرحد پر اتوار کو پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق حکام نے بتایا کہ واقعہ صبح اس وقت رونما ہوا جب افغان فورسز نے نوشکی کی تحصیل ڈاک کے علاقے گزنیلی میں فائرنگ کی۔

پاکستانی فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کا یہ تبادلہ شام تک جاری رہا۔

نوشکی میں ایک سینئر اہلکار نے جھڑپ کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

البتہ واقعے میں فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین نے سرحد پر افغانستان کی طرف دھواں اٹھنے کی اطلاع دی جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی طرف جانی نقصان ہوا ہو گا تاہم تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

مقامی حکام نے مبینہ طور پر سرحد کے قریب رہائش پذیر افراد کو علاقہ خالی کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم نوشکی میں حکام نے بتایا کہ گزنیلی کے علاقے میں آبادی بہت کم ہے جس سے شہریوں کو نقصان پہنچنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے جھڑپوں کے پیش نظر علاقے میں دفاعی پوزیشن سنبھال لی تھیں۔

اس سے قبل اگست میں بھی افغان فورسز کے ساتھ اسی طرح کے مسلح تصادم کے دوران ایک پاکستانی فوجی شہید ہوا تھا جس کے نتیجے میں سرحد کی اس پار بھی جانی نقصان ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد گرفتار

?️ 14 مارچ 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)

موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق فیصلہ آج ہوگا: شیخ رشید

?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلامی تعاون تنظیم

کیا دبئی صیہونی مجرموں سے محفوظ ہے؟

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے اپنی ایک

کراچی کو موسم گرما اضافہ بجلی ملے گی

?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر

جرمنی نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو محکوم کیا

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:       جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ بیت

نیتن یاہو ٹرمپ ایک فرمانبردار کتا ہے: لائبرمین

?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں: آویگدور لیبرمن، اسرائیل بیتینو پارٹی کے سربراہ، نے ریحمان

برطانیہ میں وزیراعظم کی مختصر سیاسی زندگی کیوں؟

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کی کنزرویٹو وزیر اعظم لز ٹیرس نے اس عہدے پر

غزہ میں کون جنگ بندی نہیں ہونے دے رہا؟ حماس یا نیتن یاہو

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے