?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، اس واقعے کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ اکثر بُری روایات تحریک انصاف کے دورمیں ہی پروان چڑھیں، انہوں نے کبھی بھی اپنے رویوں کی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاہی،جوتے، انڈے پھینکنے والی تربیت تحریک انصاف کی ہے، خواجہ آصف پر جب سیاہی پھینکی گئی تو پی ٹی آئی والوں نے قہقے لگائے تھے، ہم نے تو انڈہ پھینکنے والے واقعے کی مذمت کی۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سے ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ 25پی ٹی آئی ایم این ایز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہیں دیے، یہ تمام افراد حکومت سے بات چیت کے حامی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ضمنی الیکشن سے بائیکاٹ پر بھی خوش نہیں ہیں، پی ٹی آئی اراکین بند گلی سے بند ڈبے میں نہیں جانا چاہتے، تسلسل یہی ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔


مشہور خبریں۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار
ستمبر
کیا ترکی شام کی دلدل میں پھنس جائے گا؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر اپوزیشن
دسمبر
مزاحمت کی طاقت سے صیہونیوں کو تشویش
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے اپنے ایک کالم
دسمبر
عالمی ادارے کی ٹرمپ اور اسرائیل کے جرائم پر سخت تنقید
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ میں صہیونیست
اپریل
2021 میں صیہونیوں کے ہاتھوں 8000 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے مطالعہ کے مرکز نے کہا ہے کہ 2021
جنوری
قسام کی فاتحانہ پریڈ؛ نیتن یاہو کے منہ پر کرارا تھپڑ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: 5 مئی 2024 کو، غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً
جنوری
آج ہی توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے: اسد عمر
?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو
اکتوبر
محکمہ داخلہ نے جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر اجتماع کی اجازت دیدی
?️ 20 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر
نومبر