?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج انڈا پھینکنے کو حملہ سمجھا گیا، کلثوم نواز بیمار تھیں اسپتال میں ان کے کمرے تک گئے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کو ایسی چھوٹی حرکت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتظار کر رہی ہے کہ جن کی گاڑیاں توڑی گئیں، ان کی درخواست آئے تو کارروائی آگے بڑھے لیکن درخواست اب تک نہیں پہنچی ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ انڈا پھینکنے والی خواتین خیبر پختونخوا سے آئی ہیں، دیگر خواتین بھی آئی تھیں، اگر پولیس کے پاس پی ٹی آئی کی درخواست گئی ہے تو پولیس کارروائی کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ انڈے، جوتا اور سیاہی پھینکنا کس نے سکھایا؟ آج یہ اسی کا شکار ہیں، جن پر انڈے سے حملہ ہوا ان کی درخواست آئے تو گرفتاری ہوگی۔ سینیٹر طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی تحویل میں منتقل کرنا اور حراست میں لینے میں فرق ہے، مزید کارروائی سے پہلے ان کی درخواست کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک چیزیں پوری نہ ہوں کیسے ہم کسی کو گرفتار کرسکتے ہیں، پہلے بھی لوگ ان کے خلاف احتجاج کرنے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آتے رہے ہیں۔
وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 25 مئی کو ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سی سی ٹی وی تھی اس کے باوجود کچھ نہیں ہوا، بعض اوقات سی سی ٹی وی اور دیگر چیزیں ہوتی ہیں سزا نہیں ہوپاتی۔


مشہور خبریں۔
گرین لینڈ کے کو ہماری سرخ لکیروں کا احترام کرنا چاہیے: ڈنمارک
?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے ہفتہ کے
فروری
ایران کا برطانیہ اور فرانس کو صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر انتباہ
?️ 23 اگست 2026سچ خبریں: ایران کی وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور
اگست
وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس، سپریم کورٹ سے ’ابہام‘ دور کرنے پر زور دیا جائے گا
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قانونی
اپریل
پنجاب حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لیا
?️ 3 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے گزشتہ برس ستمبر میں جنوبی پنجاب کے
اپریل
علیف کے دباؤ پر اردوغان کے سینئر مشیر برطرف
?️ 26 اکتوبر 2026سچ خبریں: ترکی کے صدر کے سینئر مشیر اوکتای سارال کی برطرفی کی
اکتوبر
میں مقامی اور یہ ناکامی وزیراعظم تھے، نواز شریف
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم
جنوری
ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو کرنسی والٹ سے ڈیٹا چرانے کیلئے سرگرم
?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو
مارچ
نیتن یاہو کو قیدیوں کے تبادلے اور جنگ کے خاتمے کا خوف
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے
نومبر