سیلاب متاثرین کی بحالی، وفاق صوبوں کی معاونت کیلئے تیار ہے۔ وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وفاق صوبائی حکومتوں کی معاونت کے لیے تیار ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت حالیہ بارشوں و سیلاب میں امداد و بحالی سرگرمیوں پر اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا، متعلقہ حکام و سرکاری افسران نے شرکت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں و سیلاب کے متاثرین کی بحالی ترجیح ہے، دریاؤں سے ملحقہ علاقوں کے حوالے سے تیاری یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنائی جائے، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو مالی معاونت پہنچانے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون سیزن کیلئے ابھی سے تیاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، اداروں اور صوبائی حکومتوں کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔

مشہور خبریں۔

مغربی نوجوانوں میں صیہونیت مخالف جذبات میں اضافہ؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے کہ کیلیفورنیا کے ایک

صیہونیوں نے شام میں شکست تسلیم کی ، بشارالاسد کو ہٹانے کی بات ختم

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: بعض عرب ممالک اور دمشق کے درمیان تعلقات کو معمول پر

ڈیفنس میں رہتے تھے، بیٹے کی خاطر دوسرے علاقے میں منتقل ہوگئے، یاسر حسین کا انکشاف

?️ 19 اکتوبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں

کیا آسٹریلیا میں فلسطین کے حامی صیہونی ریاست کے ساتھ تجارتی معاہدہ منسوخ کرا سکیں گے؟

?️ 24 ستمبر 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف آسٹریلیا میں وسیع

امریکی سینیٹ نے "حکومتی شٹ ڈاؤن” کو ختم کرنے کے ڈیموکریٹس کے منصوبے کو مسترد کر دیا

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کی سینیٹ نے وفاقی حکومت کو عارضی طور

9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے 9 اور 10 محرم الحرام

ایران اور حزب اللہ کے خلاف صیہونی فوجی اہلکار کا فخر

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی فوجی اہلکار نے ایران اور حزب اللہ کے خلاف معاندانہ

بھارت میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں؛ اقوام متحدہ کے ماہرین کا مطالبہ

?️ 21 اکتوبر 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت میں احتجاجی مظاہروں کو دبانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے