عطاءاللہ تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگوں کو تانگے کی سواریاں قرار دیدیا

عطا تارڑ

?️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگوں کو تانگے کی سواریاں قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مولانا کے صاحبزادوں سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔ جامعہ اشرفیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں اِس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔

دوسری جانب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ضرورت پڑی تو اس پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا جب کہ مذاکرات جن کا کام ہے وہی کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کا تجربہ موجود ہے اور اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو مناسب کارروائی کی جائے گی، علما کرام محفوظ ہیں، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے قرآن پاک میں واضح ہدایت موجود ہے اور ایسے اقدامات کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

سالانہ آبی کوٹہ منقطع کرنے کا فیصلہ؛ اردن کو صیہونیوں کی خدمت کا صلہ

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے اردن کی وسیع سیاسی و سلامتی تعاون کے

افغانستان کے بارے میں ایرانی رہبر کا موقف واضح ہے:پاکستانی تحقیقاتی سنٹر کے ڈائریکٹر

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستان کے پیس اینڈ ڈپلومیسی (آئی پی ڈی ایس) سنٹر کے

ملکی سالمیت میں افواج  کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل جمعہ کی صبح اسلام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں

جیت جنون اور جذبے کی ہوگی فواد چوہدری کی پیشین گوئی

?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ

مری واقعے سے ہمیں سبق ملا ہے: وزیر داخلہ

?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ

چین اور بھارت خود فیصلہ کریں کہ روسی تیل خریدیں یا نہیں:روس

?️ 29 اکتوبر 2025چین اور بھارت خود فیصلہ کریں کہ روسی تیل خریدیں یا نہیں:روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے