عسکری قیادت کی وزیراعظم کو قومی، علاقائی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اور علاقائی سلامتی کے معاملات اور آئندہ ہفتے چینی اور افغان وزرائے خارجہ کے متوقع دورے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور انٹرسروسز انٹیلیجس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے وزیراعظم کے دفتر میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو قومی سلامتی اور متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کو اپنے پہلے دورہ چین اور آئی ایس آئی کے سربراہ کے دورہ بیجنگ پر بھی بریفنگ دی۔

ذرائع نے بتایا کہ عسکری قیادت نے شہباز شریف کو چینی وزیر خارجہ چن گینگ کے آئندہ دورہ پاکستان سے بھی آگاہ کیا، چینی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ، آئی ایس آئی اور آرمی چیف کے گزشتہ ماہ چین کے الگ الگ دوروں کے بعد ہورہا ہے۔

جنرل عاصم منیر کے گزشتہ ہفتے بیجنگ کے دورے کے دوران چینی قیادت نے پاکستان کو بحران سے نکلنے کے لیے اپنی مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

چار روزہ دورے کے دوران آرمی چیف نے چین کی پرنسپل ملٹری فورس پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اس کے کمانڈر سے تفصیلی ملاقات کی، ان کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے بھی 11 اور 12 اپریل کو چین کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل کو ہونے والی ملاقات میں فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہان نے وزیراعظم کو چینی وزیر خارجہ کے متوقع دورے، ملک بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے انتظامات اور پاک-چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ دی۔

امکان ہے کہ چینی وزیر خارجہ، بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے اور توقع ہے کہ وہ اسٹریٹجک بات چیت کریں گے۔

دوسری جانب افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی پاکستانی اور چینی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔  

مشہور خبریں۔

دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنا ہوگا

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین دمتری میدویدیف نے یوکرین کے

نیتن یاہو کی برطرفی کی علامات کا ایک جائزہ

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: جب بینجمن نیتن یاہو 2019 میں لگاتار دو قبل از وقت

عرب قوم کے چیلنجوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کا کردار

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کونسل

عراق نے خطے میں تنازعات کو پھیلنے سے روکا

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ہفتے کے روز بغداد

شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے بارے میں صیہونی حکومت کا نیا دعویٰ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:       صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے

بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کا معاملہ، وزارت خارج نے تنازع کے بعد وضاحت پیش کردی

?️ 24 مئی 2021ڈھاکا (سچ خبریں) حال ہی میں بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹ میں

 صیہونی فوج میں خودکشی کا بحران؛10 دن میں 4 واقعات 

?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی اڈوں میں صرف 10

اسرائیل کے ساتھ بات چیت غزہ میں جنگ روکنے سے پہلے نہیں ہوگی: سعودی

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک تقریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے