عدلیہ کے حکم کی پابندی کریں گے مگر بیرونی سازش کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا.سپیکر اسدقیصر

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس شروع ہوگیا ہے قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کاروائی مکمل کی جائے جس پر سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ ہم بھی سپریم کورٹ کے حکم پر پابندی کریں گے مگر بیرونی سازش کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا.

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بھی ہوتا رہا ہے کہ جو چیزمانگی بھی نہیں گئی تھی مشرف کو وہ بھی دی گئی یعنی انہیں آئین میں ترمیم کا حق تک دیاگیا انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا اور اسی فیصلے کے مطابق ہی کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چھٹی کے دن سپریم کورٹ کھولا گیا خصوصی طور پر اس کیس کے لیے کھولا گیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نئے انتخابات کا مطالبہ کرتی آئی ہے تو وزیراعظم نے سب کو کہا کہ آﺅ عوام میں چلتے ہیں مگر حزب اختلاف کے دوستوں کو معلوم نہیں عوام کے پاس جانے سے کیوں ڈرلگتا ہے؟

انہوں نے کہا قومی سلامتی کونسل کا فورم ملک کا اعلی ترین فورم ہے جہاں اس مراسلہ کو پیش کیا گیا اور قومی سلامتی کونسل نے دوفیصلے کیئے ایک کونسل نے تسلیم کیا کہ یہ ایک ”رجیم تبدیل“کرنے کی سازش ہے ‘اسلام آباد اور واشنگٹن میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے قومی سلامتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ معاملے کو پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سامنے لے جایا جائے .

انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ آئین شکنی سے بھری ہوئی ہے وزیرخارجہ کی گفتگو جاری تھی کہ اپوزیشن بنچوں سے خواتین کی جانب سے شورشرابہ شروع ہوگیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کو ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردیا.

مشہور خبریں۔

امریکہ کا بحیرہ احمر میں رسوا کن واقعہ/ یمن کی ہیری ٹرومین پر فائرنگ

🗓️ 1 مئی 2025سچ خبریں: پیر کے روز امریکی بحریہ نے بحیرہ احمر میں ایک F-18

یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین، سیدال خان ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھالیا

🗓️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی

سعودی اتحاد موقع پر پچھتائے گا: یمنی اہلکار

🗓️ 28 اپریل 2022یمنی انصار اللہ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجری نے سعودی

پی ٹی آئی اور حکومت میں آج مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

🗓️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد

اسرائیلی فوج خوفناک حالات کی تیاری میں

🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج اس ڈیٹا بیس پر بڑے پیمانے پر سائبر

یوکرین کے بحران میں مغربی ایشیائی ممالک کی غیر جانبداری کی وجہ

🗓️ 2 اپریل 2022سچ خبریں:   پروفیسر کرسٹوفر فلپس کے ایک مضمون میں، مڈل ایسٹ آن

غزہ جنگ میں کس کی جیت ہے؟سید حسن نصراللہ کی زبانی

🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی

دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنا ہوگا

🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین دمتری میدویدیف نے یوکرین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے