?️
لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ق نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اپنی پارٹی کے رہنماوں کو تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور مہم چلانے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے مسلم لیگ ق راولپنڈی کے صدر زبیر خان نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر چودھری پرویز نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور مہم چلائی جائے، چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخاب میں نااہل حکمرانوں کے خلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ دیں گے، تجربہ کاری کا دعوی کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔
موجودہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں۔ لوگوں کو مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنے کا کہا جارہا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کئے۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے 18 امیدواروں کو ٹکٹس الاٹ کئے گئے،۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کئے گئے ۔
تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جن امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے ہیں ان میں صوبائی حلقہ پی پی 07 میں شبیر اعوان ، پی پی 83 حسان اسلم ، پی پی 90 عرفان نیازی، پی پی 97 علی افضل ساہی، پی پی 125میاں محمد اعظم ، پی پی 127 محمد نواز بھروانہ، پی پی 140خرم ورک ، پی پی 158میاں اکرم عثمان ،پی پی 167عاطف چودھری، پی پی 168 نواز اعوان ، پی پی 202 سرور، پی پی 217 زین قریشی، پی پی 224 عامر اقبال شاہ، پی پی 228 عزت جاوید خان، پی پی 272 معظم جتوئی، پی پی 273 یاسر جتوئی، پی پی 282 قیصر عباس، پی پی 288 سیف الدین کھوسہ شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
جوزف عون کی صدارت کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا نقطہ نظر
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے موجودہ لبنانی صدر جوزف
فروری
پاکستان کا بھارت و افغانستان کے مشترکہ بیان پر سخت ردِعمل
?️ 12 اکتوبر 2025پاکستان کا بھارت و افغانستان کے مشترکہ بیان پر سخت ردِعمل پاکستان
اکتوبر
کسی بھی کشیدگی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں: حزب اللہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ نے خبردار کیا
جنوری
حزب التحریر کے ارکان افغانستان میں داعش کے لیے پروپیگنڈے کے الزام میں گرفتار
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے حزب التحریر کے متعدد
جنوری
باہر جاکر بڑے شیر بنتے ہیں، سامنے آکر کوئی بات نہیں کرتا، چیف جسٹس
?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترامیم کالعدم
جون
ٹرمپ کا باکو اور وسطی ایشیائی ممالک کو معمول کے معاہدوں میں گھسیٹنے کا منصوبہ
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: روئٹرز نے پانچ باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ
اگست
ونزوئلا پر حملے کی صورت میں امریکہ کے ممکنہ اہداف
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے سابق امریکی فوجی افسران، ونزوئلائی ذرائع اور لاطینی
نومبر
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
?️ 20 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر
مارچ