?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کے الفاظ پر اعتراض اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس پر الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط میں استعمال کیے گئے الفاظ پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر نے خط میں نامناسب الفاظ استعمال کیے،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب تیار کر لیا،الیکشن کمیشن خط کا جواب آج ہی دے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ عارف علوی کی دعوت پر ایوان صدر جائیں گے لیکن دیکھنا ہو گا کہ صدر کو الیکشن سے متعلق تاریخ دینا کا آئینی اختیار ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی،صدر مملکت نے 20 فروری کو ایوان صدر میں الیکشنز کے حوالے سے مشاورت کی دعوت بھی دی تھی،خط میں کہا گیا کہ ایکٹ کے تحت صدر مملکت انتخابی تاریخوں کا اعلان مشاورت کے بعد کریں گے۔
عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔ صدر عارف علوی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا،بے چینی سے انتظار تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری کا احساس اور اس کے مطابق کام کرے گا۔ خط میں کہا گیا کہ اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے پر مایوسی ہوئی،معاملے پر عدالتی فیصلے اور اہم مشاہدات جیسی پیشرفت ہوئی،آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو انتخابات پر مشاورت کیلئے مدعو کرتا ہوں ،جبکہ اس سے پہلے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دو صوبوں میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو خط لکھا تھا۔


مشہور خبریں۔
7 اکتوبر کا حملہ ہمیں بہت مہنگا پڑا: نیتن یاہو
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا
نومبر
جام کمال نے اپنے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا
?️ 3 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سابق صدر کے
اکتوبر
دنیا کو غزہ میں جنگ سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیے :انٹرنیشنل ایمنسٹی
?️ 29 نومبر 2025 دنیا کو غزہ میں جنگ سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیے :انٹرنیشنل
نومبر
امریکہ اور اسرائیل مل کر یمن کو شکست دینے میں ناکام رہے؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ اور
مئی
پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات برقرار، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں
?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات
جون
اسپیکر سے حکومت اور اپوزیشن دونوں ناراض
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیلئے مشکلات
جون
سیلاب کی وجی سے افغانستان اور پاکستان کی سرحدیں بند
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: صوبہ قندھار کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے
اگست
جرمنی کا فلسطینی اور لبنانی عوام کے قتل عام میں شریک رہنے کا اعلان
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر نے مظلوم فلسطینیوں اور لبنانیوں کے خلاف قابضین
اکتوبر