?️
سچ خبریں: جرمن چانسلر نے مظلوم فلسطینیوں اور لبنانیوں کے خلاف قابضین قدس کے جرائم کے باوجود اسلحہ بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے!
ڈوئچے ویلے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے قابضین قدس کے فلسطینیوں اور لبنانیوں کے خلاف جاری جرائم کے باوجود اعلان کیا ہے کہ برلن اسرائیل کو اسلحہ بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی
چانسلر اولاف شولز نے جرمن پارلیمنٹ بُنڈسٹاگ میں گفتگو کے دوران کہا کہ ہم نے اب تک اسرائیل کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں کیے گئے فیصلے اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ مستقبل میں مزید امداد بھی فراہم کی جائے گی، آپ دیکھیں گے کہ اس کے برعکس جو کچھ بھی کہا گیا ہے وہ محض ایک جھوٹا الزام ہے۔
جرمن چانسلر کے فلسطین اور لبنان کے مظلوموں کے خلاف اس معاندانہ مؤقف کا اظہار ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب حال ہی میں برلن میں فلسطین کے حامی ہزاروں افراد نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا۔
مزید پڑھیں: جرمنی نے صیہونی ریاست کو ہتھیاروں کی فروخت کیوں روکی؟
فلسطین کے حامیوں نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تسلسل پر شدید غصے کا اظہار کیا اور غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
برلن میں فلسطین کے حامیوں کے مظاہرے، پولیس کی مداخلت کے بعد پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔


مشہور خبریں۔
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ
ستمبر
یمنیوں نے صیہونی جہاز رانی کے نظام کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: بحیرہ احمر میں صیہونی جہاز کے قبضے سے اس حکومت
نومبر
افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس
?️ 11 جون 2021مکہ مکرمہ (سچ خبریں) افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے
جون
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
پاکستان نے آئی ایم ایف کو جون تک کوئی منی بجٹ نہ لانے پر منا لیا
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف کو جو ن
مارچ
جنوبی کوریا کی یوکرین کو 130 ملین ڈالر کا امدادی پیکج
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ چو کی یونگ ہو اور یوکرین
مئی
عید کا چاند دیکھنے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا
مئی
غزہ کے بے گھر افراد میں بیماریوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ میڈیکل ریلیف کی تنظیم کے ڈائریکٹر بسام الزقوت نے الجزیرہ
دسمبر