اسلام آباد( سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے پرعزم ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کیلئے پرعزم ہیں، دنیا بھرمیں سیاحت کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے پاکستان کے چاروں صوبے قدرتی مناظر سے مالا مال ہیں۔
عالمی یوم سیاحت کے موقع پر پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج ہم شاندار ماضی، مستقبل کے محافظ کی حیثیت سے سیاحت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحوں کو قدرتی مناظر، قدیم تہذیب، ثقافت، لذیز کھانوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے چاروں صوبےبشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پرکشش قدرتی مناظر سے مالا مال ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی، مذہبی، سیاحتی اور تاریخی مقامات سے مالا مال ملک ہے، جو دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیاحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، سیاحت کے فروغ سے دنیا کے سامنے پاکستان کے آثار قدیمہ متعارف کرائیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے یکساں دلچسپی کے حامل ہیں، صوبے بھر میں سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے، مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کئے جارہے ہیں ۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت کی جنوبی لبنان کی دلدل سے نکلنے کی کوشش
اکتوبر
7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں صیہونی فوج اور نتین یاہو کے دفتر کے متضاد بیانات
نومبر
پنجاب انتخابات: امید کرتے ہیں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور کوئی حل نکل آئے گا، چیف جسٹس
مئی
اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی حملے کے لیے کیون تیار نہیں ؟
اکتوبر
بغداد میں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کی شرط
مئی
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں بسانے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
اپریل
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا: زلفی بخاری
فروری
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ ترکی
جنوری