کراچی: داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

?️

کراچی (سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے  اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے کراچی سے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے افغانستان سےدہشتگردی ٹریننگ حاصل کی اور وہ ملک میں دہشتگردی پھیلانا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کے ہمراہ ماڑی پورنیوٹرک اسٹینڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اورعیسیٰ عرف حکیم لقمان شامل ہیں.

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں ، ملزمان نے افغانستان سےدہشتگردی ٹریننگ حاصل کی اور چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے میں مہارت رکھتے ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان بارودی مواد سے دھماکےمیں بھی ماہر ہیں جب کہ ملزم نسیم اللہ داعش کے ہلاک دہشت گردحفیظ پندرانی اور صدیق کا داماد ہے.

واضح رہے کہ مظہرمشہوانی نے مزید بتایا کہ نسیم اللہ نے دونوں دہشت گردوں کی بیٹیوں سےشادی کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کی بیٹیاں اسلحہ وبارود نقل حرکت میں مدد کرتی تھی۔ خیال رہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش شام و عراق میں ظاہر ہوئی تھی اور اس کے بعد مختلف ممالک کو اس نے متاثر کیا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی غزہ میں کھلم کھلا نسل کشی

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے آج اپنے اداریے میں زور دے کر

آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندے ایمون گلمور کی ملاقات

?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی

غزہ کی صورتحال غیرانسانی، ناقابلِ دفاع ہے برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم

?️ 27 ستمبر 2025برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لَمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

ماہرہ اور میری شکلیں ملتی ہیں، بچھڑی ہوئیں بہنیں لگتی ہیں، سنیتا مارشل

?️ 22 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کے مطابق ان کی

بائیڈن کا سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ ملتوی: امریکی میڈیا

?️ 4 جون 2022سچ خبریں:  جب کہ بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے جو بائیڈن کے

عثمان بزدار نے سموگ پر قابو پانے کے لئے متعلقہ محکموں کو موثر اقدامات کا حکم دیا ہے

?️ 19 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے

فرانس کے آئندہ صدارتی انتخابات اور میکرون کے مشرق وسطی کے دورے

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی صدر کے مشرق وسطیٰ کے متواتر دورے مشرق وسطیٰ میں

فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں تل ابیب نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے