?️
کراچی (سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے کراچی سے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے افغانستان سےدہشتگردی ٹریننگ حاصل کی اور وہ ملک میں دہشتگردی پھیلانا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کے ہمراہ ماڑی پورنیوٹرک اسٹینڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اورعیسیٰ عرف حکیم لقمان شامل ہیں.
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں ، ملزمان نے افغانستان سےدہشتگردی ٹریننگ حاصل کی اور چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے میں مہارت رکھتے ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان بارودی مواد سے دھماکےمیں بھی ماہر ہیں جب کہ ملزم نسیم اللہ داعش کے ہلاک دہشت گردحفیظ پندرانی اور صدیق کا داماد ہے.
واضح رہے کہ مظہرمشہوانی نے مزید بتایا کہ نسیم اللہ نے دونوں دہشت گردوں کی بیٹیوں سےشادی کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کی بیٹیاں اسلحہ وبارود نقل حرکت میں مدد کرتی تھی۔ خیال رہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش شام و عراق میں ظاہر ہوئی تھی اور اس کے بعد مختلف ممالک کو اس نے متاثر کیا۔


مشہور خبریں۔
ڈالر کی قدر میں کمی
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بہتری کی جانب گامزن روپے کی قدر میں انٹربینک میں
مئی
سینیٹ اجلاس: ایکس، یوٹیوب، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کی قرارداد پر ایوان میں احتجاج
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر بہرا مند تنگی
مارچ
اسرائیل ایک ہفتے میں شدید بحرانی حالت میں پہنچ جائے گا: یہودی مصنف
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: یہودی-عرب مصنف الون میزراحی، جو صہیونیست ریاست کے نسل کشی کے
جون
شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں، عراق کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ
?️ 15 نومبر 2025 شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں، عراق کی سلامتی کے
نومبر
حماس نے کسی بھی مرحلے پر ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی
?️ 29 جنوری 2026حماس نے کسی بھی مرحلے پر ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر نہیں
جنوری
امریکی فوج میں جنسی زیادتیوں میں 13 فیصد اضافہ:نیویارک ٹائمز
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے 2021 میں امریکی فوج میں عصمت دری اور
ستمبر
شام کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے ملک میں زلزلے کے
فروری
میرے شوہر ایک عام نوکری کرتے ہیں: غنا علی
?️ 9 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)ٹی وی اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ ان
اگست