صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا

کشمیری بار باردنیا کو وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا:  صدر مملکت

?️

کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی  شہر قائد کراچی کی ترقی سے منسلک ہے، ہم لوگوں کی پریشاں حالی کو نظر انداز نہیں کرسکتے وفاق، کراچی کے معاملات کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا، اجلاس کے دوران کراچی ٹرانسفارمیشن منصوبہ اور شہر کے بنیادیہ ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت کی زیر صدارت جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر بھی موجود تھے، اجلاس میں کرونا وائرس کی نئی لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز بھی زیر بحث آئے۔

اجلاس کے دوران گورنر سندھ نے شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج ، کچرے کا نظام اور ٹرانسپورٹ کی صورتحال اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق صدر مملکت کو آگاہ کیا جب کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کرونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث چوتھی لہر شروع ہونے کے واضح اشارے ہیں۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام جلد سے جلد ویکسین لگوائیں اور وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کےلیے این سی او سی کی ہدایات پر عوام پر صورت عمل کریں۔ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ مؤثر فیصلہ سازی سے پاکستان کو دوسرے ممالک کی نسبت صورتحال سے بچنے میں بہت مدد ملی ہے۔

مشہور خبریں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا

?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے ایک غیر متوقع اقدام

وزیر اعظم کا الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ

?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن آف

جارج سوروس دنیا کے لیے خطرناک ہیں:بھارت

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے ارب پتی سرمایہ کار جارج سوروس

عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں:آرمی چیف

?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2ہ سے

مزاحمت کا پرچم بلند رہے گا : شیخ محمد یزبک

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے شرعی بورڈ کے سربراہ شیخ

2023 کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 2200 فلسطینی گرفتار

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:رواں سال کے آغاز سے صیہونی حکومت نے مغربی کنارے بالخصوص

بھارت نے سیلاب کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، پاکستان

?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت

یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہونچ گئی

?️ 19 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے