?️
سچ خبریں:یورپی یونین نے ایران کی جانب سے آئی اے ای اے سے تعاون کی معطلی پر تشویش ظاہر کی ہے، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے رافائل گروسی کے سیاسی و جانبدارانہ کردار کو ایران کے خلاف حملوں کا جواز قرار دیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ، کایا کالاس نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ ایران کے تعاون کی معطلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ادارے اور اس کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماسکو نے ایران اور آئی اے ای اے تنازع کو ایک قرارداد کے ذریعے حل کرنے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا
کالاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اور اس کے ڈائریکٹر گروسی کی غیرجانبدار نگرانی کے مشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ یہی ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی حل کی کنجی ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے گروسی کی تحریک آمیز رپورٹ کے بعد ایجنسی سے تعاون معطل کر دیا ہے، مذکورہ خفیہ رپورٹ 10 خرداد کو جاری کی گئی تھی، جس میں ایران پر ہتھیاروں کی سطح تک یورینیم افزودہ کرنے کا الزام لگایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، ایران نے 17 مئی تک 408.6 کلوگرام یورینیم کو 60 فیصد خلوص تک افزودہ کیا تھا جو کہ فروری کے مقابلے میں 133.8 کلوگرام زیادہ ہے۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں منظر عام پر آئی جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مذاکرات جاری تھے، اور اس رپورٹ کی اشاعت نے ایران پر مزید دباؤ بڑھایا، جس کے نتیجے میں آئی اے ای اے کی گورننگ باڈی میں ایران مخالف قرارداد منظور کی گئی۔
اس قرارداد کو ایران نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے ردعمل میں ایرانی پارلیمنٹ نے 4 تیر کو کثرت رائے سے ایک بل منظور کیا جس کے تحت حکومت کو آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا پابند کیا گیا۔ اس بل کو 210 ووٹوں کی حمایت حاصل ہوئی۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے 6 تیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کا فیصلہ، رافائل گروسی کے افسوسناک اور جانبدارانہ کردار کا براہِ راست نتیجہ ہے۔ گروسی کی جانبدارانہ رپورٹ نے نہ صرف ایران کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قرارداد کی راہ ہموار کی، بلکہ اسرائیل اور امریکہ کو ایرانی جوہری تنصیبات پر غیرقانونی حملوں کا موقع بھی فراہم کیا۔
ایران کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کے اندر حالیہ صورتحال مکمل طور پر سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو متنازع بنانا اور بین الاقوامی سطح پر دباؤ ڈالنا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
رضا ربانی کا حکومت کو بورڈ آف پیس میں شمولیت پر جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
?️ 19 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حکومت
جنوری
مزاحمتی کمیٹیوں کا صیہونی حکومت کے لیڈروں کو سزا دینے کی ضرورت پر زور
?️ 3 اگست 2026سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کمیٹیوں نے صہیونی حکومت کی طرف سے غزہ
اگست
یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے
?️ 8 ستمبر 2025یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں
ستمبر
بلوچستان: مچھ میں دہشتگردوں کے حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث
?️ 30 جنوری 2024بلوچستان: (سچ خبریں) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مچھ جیل پر دہشتگردوں
جنوری
انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے نام ایک پیغام میں
فروری
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر
?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی چیئرمین پی
دسمبر
غزہ جنگ میں 3 ہزار افراد کی جبری گمشدگی؛ فلسطینی مرکز کا اہم انکشاف
?️ 30 اگست 2026سچ خبریں:فلسطینی انسانی حقوق کے مرکز کے مطابق غزہ جنگ کے دوران
اگست
ٹرمپ کا خلیج فارس کا دورہ؛ امریکی اسلحہ کی فروخت اور علاقائی حکمرانوں کی ناکام سرمایہ کاری
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیج فارس کے حالیہ دورے میں اربوں
مئی