?️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ وہ صحت مند معاشرے سمیت ماں اور بچے کی بہتر زندگی کے لیے اہم موضوع پر کھل کر بات بھی کریں، بچوں کی تعدادکا خیال رکھیں اور ان کی صحت کو بھی یقینی بنائیں ۔
صدر مملکت نے 13 ستمبر کو ’خاندانی منصوبہ بندی‘ سے متعلق ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اردو زبان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں میں وقفے اور آبادی کو کنٹرول کرنے جیسے اہم مسئلے پر کھل کر بات کریں۔
انہوں نے ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ملکی صحت کا ماں اور بچے کی صحت سے بہت گہرا تعلق ہے، بحیثیت قوم جو چیزیں اہم ہیں انہیں ترجیح دینی چاہیے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’خوشحالی کے لیے خاندان کا صحیح انتظام کریں، بچوں کی تعداد کا خیال رکھیں اور اچھی صحت کو یقینی بنائیں‘۔
صدر مملکت نے عوام کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ ’خاندانی منصوبہ بندی کے موضوع کو نظر انداز نہ کریں بلکہ اس پر گفتگو کریں اور پیغام کو پھیلائیں‘۔انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ منٹ دورانیے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے متوسط طبقے کے افراد کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں مرد حضرات کو ’خاکی لفافوں‘ میں ’کنڈوم‘ اور خواتین کو ’سینیٹری پیڈز‘ بھی لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب بھی کوئی شخص تولیدی صحت، ماں اور بچے کی بہتر صحت و نشو و نما یا پھر خاندانی منصوبہ بندی جیسے موضوعات پر بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی بات کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور لوگ ایسہ رویہ اختیار کرتے ہیں جسے انہوں نے کچھ سنا یا سمجھا ہی نہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کو لبنان کے سمندری وسائل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے:نصراللہ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ملک کی
جون
وزیر اعظم عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں: فرخ حبیب
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم عمران خان
اگست
ہم نے یوکرین کے لیے دو سال کے فنڈز مخصوص کر دئیے ہیں: پینٹاگون
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کی جانب سے کیف حکومت کے اتحادیوں کو یوکرین کو
ستمبر
صیہونی حکومت میں جبری فوجی خدمات
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:فوجی میدان میں صیہونی حکومت کے بنیادی اور سنگین مسائل میں
جون
ایوب آفریدی کے اثاثوں سے متعلق اہم انکشاف
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی کے اثاثوں سے
دسمبر
سوڈان میں رپیڈ ایکشن ملیشیا کا ہولناک جرم
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: سوڈان کے وسطی علاقے میں واقع ایک گاؤں پر رپیڈ
جون
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑا سودا
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکہ نے جمعہ کے روز اسرائیل کو 7.4 بلین ڈالر
فروری
بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے۔ گورنر پنجاب
?️ 16 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت
مئی