شیریں مزاری نے امریکہ کو جھوٹا قرار دے دیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل یہ بہت کہا جارہا ہے کہ امریکا سے بیانات آرہے ہیں کہ ہم نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں کی، میں صرف یہ بات کہنا چاہتی ہوں کی امریکا حکومت نے کب سچ بولا ہے؟ انکا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو حکومت کی تبدیلی کی واضح دھمکی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے سیکریٹری خارجہ نے اقوام متحدہ میں جھوٹ بولا کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں، بعد میں سارا جھوٹ واضح ہوگیا کہ امریکا کے اتنے سینئر عہدیدار نے اقوام متحدہ میں دنیا کے سامنے جھوٹ بولا۔

شیریں مزاری نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ آج کل امریکا کی جانب سے جو تردید آرہی ہے وہ سراسر جھوٹ ہے، ایک آفیشل میٹنگ ہوئی جس میں امریکا نے واضح طور پر پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی دھمکی دی۔انہوں نے کہا کہ اس دھمکی میں عمران خان کو ٹارگٹ کیا گیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ گے تو امریکا آپ کو معاف کردے گا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کس چیز کی معافی؟ کیا اس چیز کی معافی کہ عمران خان نے پاکستان کی خودداری کے لیے اسٹینڈ لیا؟اپنے پیغام کے اختتام میں ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ قوم اب عمران خان کی قیادت میں ایک خوددار قوم بن چکی ہے، انشااللہ پاکستان زندہ باد‘۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ باہر سے پیسے لے کر حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور حکومت بدلنے کی کوشش باہر سے کی جارہی ہے۔

اگرچہ انہوں نے ابتدائی طور پر دھمکی آمیز خط کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں لیکن اس کے بعد ناقدین کی جانب سے ان کے دعوے پر شک کرنے کی وجہ سے تھوڑی تفصیلات دیں۔

مشہور خبریں۔

مزاحمت کی نئی نسل کے سامنے صہیونی بونے نظر آئے

🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے پر حالیہ غیر انسانی جارحیت کے دوران صیہونی حکومت

سعودی عرب نےکیا 13 یمنی قیدیوں کو رہا

🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمنی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ

سوڈانیوں کی نہ ختم ہونے مصیبت

🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے

ترکی یونان کشیدگی کے درمیان امریکہ میں لڑاکا طیاروں کی فروخت کا بازار گرم

🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:    امریکی صدر جو بائیڈن کے ترکی کو F-16 لڑاکا

یمنیوں کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی عوام نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف احتجاج اور

10 سال کے بعد 2025 کا ماہ رمضان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت ہوا ، رپورٹ

🗓️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2015 کےبعد سے اس ماہ رمضان میں اسٹاک

عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر لگاتار تین حملے

🗓️ 23 مئی 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے سماوہ ، حلہ اور دیوانیہ صوبوں میں امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے