شیخ رشید احمد نے بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنا استعفی ٰچیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کو بھجوایا ، ان کا استعفیٰ رکن قومی اسمبلی شیخ راشد نے عامر ڈوگر تک پہنچایا۔

قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں ، سب متفقہ طور پر استعفے دے رہے ہیں ، یہ عمران خان کا فیصلہ ہے کیوں کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ مقصود چپڑاسی کو تسلیم نہیں کریں گے ، استعفے قبول نہ ہوئے تو دیکھ لیں گے ، یہ بھی رائے ہے کہ مرکز کے بعد صوبوں میں بھی استعفے دیئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے تین دفعہ میری تعریف کی ، عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید احمد کا استعفوں کا فیصلہ درست تھا ، جب تک الیکشن نہیں ہوں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ، شہبازشریف کی کرپٹ حکومت کونہیں چلنے دیں گے۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کہا کہ اب تو سیاست شروع ہوئی ہے اور مخالفین کو لگ پتہ جائے گا ، یہ امپورٹڈ حکومت قائم نہیں رہے گی اور اگر یہ رہ گئے تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا ، پہلے بھی میری بات نہیں سنی گئی ، اتوار کو فیصلہ کرلیا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں گے ، اتوار کو بیوروکریسی کا سہارا لے کر ن لیگ نے فائلیں تبدیل کیں ، یہ کرپٹ لوگ ہیں اور فرد جرم سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ اورفوج کو ان لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہئے کہ جن کے چہرے دیکھنے کوعوام تیار نہیں ہے۔

لال حویلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی غیرت مندوں اور وفاداروں کا شہر ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، غریب چور کی 10 سال ضمانت نہیں ہوتی، آج لندن میں بہت بڑا مظاہرہ ہوا، اس مہینے میں نقشہ بدلے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا اور مودی کو کہا کہ جو قوم 10 ارب میں بک جاتی ہے اس کے لیے تم نے فالکن جہاز لیے، جو لندن سے بیٹھ کر فوج کو گالیاں دیتا تھا وہ غدار ہے، لال حویلی چوروں کیخلاف لال قلعہ بننے جا رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھی کراچی سے نکلا تھا میں بھی کراچی سے نکلوں گا، رات کی تاریکی میں فیصلہ نہیں کرنے دیں گے، آج ن لیگ، پیپلزپارٹی والے کیسز کی فائلیں بدلتے رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کہتا ہے کہ 3 ماہ میں الیکشن نہیں ہوسکتے، قربان جاؤ، ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہو چکے ہیں، آرمی چیف سے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم سے کئی ممالک کے وزرا کی ملاقاتیں

?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے او آئی سی کے

استحصال کا خاتمہ اور مساوات کا قیام ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ آصف زرداری

?️ 20 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کیلئے اجلاس 29 اگست کو طلب

?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی)

کیا ڈالر کا مقدر پھوٹنے والا ہے؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دنیا میں ڈالر کی گرتی ہوئی

امریکی نوجوانوں میں بائیڈن کی مقبولیت میں گراوٹ

?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں:  ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ

اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

?️ 26 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے

صہیونی وزیراعظم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:    اسرائیلی پولیس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ

یورپ کو بجلی کی وسیع بندش کے لیے تیار رہنا ہوگا

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:    آسٹریا کی وزیر دفاع کلاڈیا ٹیٹر نے یورپی ممالک کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے