اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

?️

مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے شدید پابندیوں کے باوجود 40 ہزار فلسطینی نماز جمعہ ادا کرنے کے لیئے مسجد اقصیٰ پہونچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیوں کے باوجود کل جمعۃ ‌المبارک کو ہزاروں فلسطینیوں ‌نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس بالخصوص پرانے بیت المقدس میں فلسطینی نمازیوں کی نقل و حرکت پر کڑی پابندیاں عاید کر رکھی تھیں، بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے غرب اردن سے آنے والے نمازیوں کی بسیں روک دیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں دسیوں پولیس اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے، پولیس کی گشتی پارٹیوں کی بڑی تعداد فلسطینی نمازیوں‌ کو روکنے کی کوشش کرتے رہے، اس کے باوجود 40 ہزار فلسطینی مسلمان نماز جمعہ کو قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

نماز جمعہ کی ادائی کے بعد باب الاسباط اور دوسرے دروازوں سے باہر نکلنے والے نمازیوں کو روکا گیا، جمعہ کو علی الصباح صہیونی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

جمعہ کے خطبہ میں مسجد کے خطیب نے عالم اسلام اور عرب ممالک میں اتحاد و اتفاق پر زور دیا، انہوں نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے کی مہمات کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں سے بھی اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

مشہور خبریں۔

’فنکار جنگ کے وقت نہیں بولیں گے تو کب بولیں گے‘؟ عتیقہ اوڈھو کو تنقید کا سامنا

?️ 17 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے فنکاروں کو

امن کے موقف کی سب حمایت کرتے ہیں جنگ کی حمایت کوئی نہیں کر سکتا، بلاول بھٹو

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو کا

ایران کی لیڈرشپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

?️ 21 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران

اسرائیل مسجد الاقصی کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں سے بازآجائے : اردن

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  اردن نے حالیہ دنوں میں فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت

فلسطینیوں کی کامیابی پر لبنانی عوام کا منفرد انداز میں جشن

?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:سینکڑوں لبنانی شہریوں نے فلسطینیوں کی صہیونیوں پر فتح کا جشن

اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل 

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے

ترکی کے جہاز کو بحر اسود میں بم سے نشانہ بنایا گیا

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:   اینٹی وی نے آج رپورٹ کیا کہ اوڈیسا سے رومانیہ

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کا ایران دورہ، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ پر اہم گفتگو

?️ 12 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) جنوبی کوریا کے وزیر اعظم چانگ سای کیون، گذشتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے