?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) 11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی) اجلاس 29 اگست کو طلب کرلیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین این ایف سی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت قومی مالیاتی کمیشن کے 29 اگست کو شیڈول ابتدائی اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین این ایف سی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے، اجلاس میں شرکت کے لیے تمام این ایف سی ارکان کو دعوت دے دی گئی۔
این ایف سی کے ابتدائی اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سفارشات پر غور ہوگا اور ذیلی گروپس قائم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اجلاس میں مستقبل کے اجلاس کے حوالے سے شیڈول طے کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 160 (1) کے تحت 11واں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تشکیل کی تھی۔
وزارت خزانہ میں قائم این ایف سی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11ویں قومی مالیاتی کمیشن 9 ارکان پر مشتمل ہے، وفاقی وزیر خزانہ اس کے چیئرمین جب کہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کمیشن کے ارکان میں شامل ہوں گے۔
اسی طرح پنجاب حکومت کے نمائندے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے ماہر معاشیات ڈاکٹر اسد سید، خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول اور بلوچستان سے فرمان اللہ کو کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سفارشات پر غور ہوگا، وفاق سمیت اجلاس میں چاروں صوبے مالیاتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر حماس حکمرانی برقرار
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: 2001 میں شالیت کے تبادلے کے معاہدے کے معماروں میں
فروری
حکومت پر خصوصی بچوں کو بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض ہے: وزیراعظم
?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتِ
دسمبر
چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں: اسد عمر
?️ 5 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ
فروری
پنجاب میں پی ڈی ایم کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی
?️ 19 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری
اکتوبر
عمران خان قبل از وقت انتخاب معاملے پر شہباز شریف سے بات کرنے کو تیار
?️ 3 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
مئی
حماس کا جواب ایک اہم قدم آگے ہے
?️ 4 اکتوبر 2025حماس کا جواب ایک اہم قدم آگے ہے برطانیہ کے وزیرِ اعظم
اکتوبر
آئی ایم ایف پیکج کی مدد کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان برقرار
?️ 24 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف پیکج اور دوست ممالک کی
ستمبر
چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،
اگست