🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پاکستان کے دورے پر آئے بِل گیٹس کے وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مہمانوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہئے جس پر عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے طنزیہ ٹوئٹ کردیا۔
احسن اقبال کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بل گیٹس کوئی ماتحت اہلکار یا سیکرٹری نہیں تھے، عمران خان کو بِل گیٹس جیسے مہمانوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔انہوں نے مائیکروسافٹ کی مالیت ، سالانہ آمدنی اور پاکستان جی ڈی پی و سالانہ برآمدات کا بھی جائزہ لیا۔
سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ مائیکروسافٹ کی مالیت 460 ملین ڈالر جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان کی جی ڈی پی 280 بلین ڈالر ہے۔احسن اقبال کے مطابق مائیکروسافٹ کی سالانہ آمدنی 160 بلین ڈالر جبکہ پاکستان کی سالانہ برآمدات 25 بلین ڈالر ہیں۔احسن اقبال کی اس بے جا تنقید کے جواب میں شہباز گل نے لکھا کہ آپ کہیں پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھے؟
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی ملاقات میں بیٹھک پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیرملکی مہمان کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان ہیں جبکہ میز کی دوسری طرف بل گیٹس بیٹھے ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں تنازع
🗓️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مارچ
نومبر
سلامتی کونسل کو اب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فیصلہ لینا پڑے گا:وزیر خارجہ
🗓️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
مئی
ویکسین نہ لگوانے کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے ، فیصل سلطان
🗓️ 26 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جناب ڈاکٹر فیصل
فروری
ہندوستان کا نام بدل کر "بہارت” کر دیا گیا ہے
🗓️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا نے اعلان کیا کہ ملک کی حکومت جلد
ستمبر
فلسطین کی تاریخ ہنیہ کے قتل سے ختم نہیں ہوگی؟
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی قبضے سے نجات کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی
اگست
اقوام متحدہ میں بینیٹ کی تقریرکا اسرائیلیوں نے مذاق اڑایا
🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود پارٹی نے
ستمبر
فائزر اور موڈرنا ویکسینز کے حوالے سے نئی تحقیق
🗓️ 6 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف
جولائی
اسرائیل کی ڈیٹرنٹس پاور میں کمی آئی ہے:صہیونی حکام
🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان سے بڑے پیمانے پر راکٹ
اپریل